کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) چیف آف دی نیول اسٹاف نے روٹری انٹرنیشنل کے سابق ڈسٹرکٹ گورنر پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ عبداللہ کو پسماندہ افراد کیلئے غیر معمولی فلاحی کام کرنے پر کمانڈر پاکستان نیوی کے اعزازی رینک سے نوازا۔رینک لگانے کی تقریب پی این ایس شفا کے وارڈ روم میں منعقد ہوئی۔ ریئر ایڈمرل محمد سلیم ایچ (i)m کمانڈر کراچی مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر افسران، اعزازی کمانڈر فرحان عیسیٰ کے اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگناسٹک سینٹر کے سی ای او ڈاکٹر فرحان عیسیٰ عبداللہ سماجی و فلاحی کاموں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے ہیں جبکہ غریب اور پسماندہ طبقات کیلئے ان کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں۔
Home / پاکستان / چیف آف دی نیول اسٹاف نے پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ عبداللہ کو پسماندہ افراد کیلئے غیر معمولی فلاحی کام کرنے پر کمانڈر پاکستان نیوی کے اعزازی رینک سے نوازا۔