اسلام آباد (بیورو رپورٹ) انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق سینٹر فیصل رضا عابدی کی عبوری ضمانت خارج- دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصل رضا عابدی کی درخواست پر سماعت کی- سابق سینیٹر کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ تین ایف آئی آرایک دفعہ درج کرنا غیر قانونی ہے۔ جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سزا ایک میں ہی ہوگی تین میں نہیں- کیا آپ نے عدالت کی توہین کی ہے؟ وکیل فیصل رضا عابدی نے کہا کہ توہین عدالت نہیں کی سخت الفاظ کہے تھے۔ جس پر انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے فیصل رضا عابدی کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے انہیں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ اس سے قبل توہین عدالت کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی کے سابق سینٹر فیصل رضا عابدی کو انسداد دہشتگردی عدالت میں ہتھکڑی لگا کر پیش کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد پولیس نے دہشت گردی کے مقدمے میں پیپلزپارٹی کے سابق سینٹر فیصل رضا عابدی کو سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا تھا- جسٹرار سپریم کورٹ کی مدعیت میں پیپلز پارٹی کے سابق سینٹر فیصل رضا عابدی کیخلاف توہین عدالت کا مقدمہ درج تھا۔
![]()