Home / اہم خبریں / لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا بری کر دیا

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا بری کر دیا

لاہور (بیورو رپورٹ) ڈویژنل بنچ لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار شمیم اور جسٹس شہباز رضوی نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کو با عزت بری کر دیا- مقدمہ کا واقعہ 1988 میں دیرینہ دشمنی کی بناء پر پیش آیا جس میں عدالت نے 1999 میں چوہدری عابد رضا کو سزائے موت کا حکم دیا تھا جب کہ اس کیس کے مدعی مقدمہ چوہدری غلام سرور بہوچھ کو گیارہ ساتھیوں سمیت چوہدری عابد رضا کے بھائی کے قتل کے جرم میں سیشن کورٹ گجرات نے سزائے موت کا حکم دیا گیا تھا دونوں فریقین کو لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس افتخار چوہدری نے راضی نامہ ہونے پر 2003 میں بری کر دیا جس کے بعد چوہدری عابد رضا کے کزن مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر 2008 میں ایم پی اے اور 2013 میں چوہدری عابد رضا ضلع گجرات سےممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے ان کے مخالف پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری الیاس نے انتخابی عذرداری کی درخواست دی جو کہ الیکشن ٹربیونل لاہور ہائیکورٹ نے مسترد کر دی جس کے خلاف سپریم کورٹ میں دوبارہ اپیل کی گئی- الیکشن اپیل کی سماعت کے دوران سپریم کے چیف جسٹس جسٹس انور ظہیر جمالی نے 2016 میں اس کیس پر سوموٹو لیتے ہوئے کہا کہ عابد رضا کے خلاف مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں جن میں صلح نہیں ہو سکتی انھوں نے لاہور ہائیکورٹ کے 2003 میں ہونے والے فیصلے کو ریویو کرتے ہوئے کیس دوبارہ لاہور ہائیکورٹ میں بھیج دیا اور دوبارہ چوہدری عابد رضا کی اپیل سنے جانے کے احکامات جاری کئے- لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژنل بنچ نے جسٹس سردار شمیم احمد خان اور جسٹس شہباز رضوی گذشتہ کئی ماہ سے روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کر رہے تھے جب کہ ملزموں کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر، محمد احسن بھون، چوہدری عمران بانوتہ نے عدالت میں دلائل دیے کے کوٹلہ گروپ اور بہوچھ گروپ میں چالیس سالہ پرانی دشمنی تھی جس کے باعث مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعات کا اطلاق نہیں ہوتا ہے چونکہ کیس میں راضی نامہ ہو گیا تھا لہذا ملزمان کی اپیل نہ سنی گئی اور دشمنی کو ختم کرنے اور امن و امان کی بحالی کیلئے ہائیکورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے دونوں فریقین کو بری کر دیا تھا بعد ازاں مقدمہ میں باقی نامزد ملزمان بھی ٹرائل کورٹ سے بری ہو چکے ہیں عدالت عالیہ نے فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ جہاں بھی فریقین میں دشمنی ہو وہاں دہشت گردی کے قوانین کا اطلاق نہیں ہوتا ہے لہذا عدالت نے مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات کے تحت دی جانے والی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا، غلام رسول، نجیب اللہ اور غضنفر علی گل کو بری کیے جانے کے احکامات صادر کیے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے