خانیوال (رپورٹ: شاہد عباس سیال) خانیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل مختار کی ہدایت پر آپریشن ردالفساد کے تحت تھانہ کچاکھوہ کے علاقہ 32 دس آر میں پولیس کا سرچ آپریشن ۔ دورانِ سرچ آپریشن 20 گھروں کی تلاشی لی گئی سرچ آپریشن کے دوران 36 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی ۔ تھانہ کچا کھوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 1عدد پسٹل 30 بور 2 عدد رائفل بارہ بور اور 12 عدد گولیاں برآمد کرلیں۔ پولیس نے 3 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔
![]()