Home / اہم خبریں / وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا رات گئے راولپنڈی کے مختلف تھانوں کا دورہ

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا رات گئے راولپنڈی کے مختلف تھانوں کا دورہ

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا رات گئے راولپنڈی کے دو تھانوں کا اچانک دورہ کیا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نے راولپنڈی کے دو تھانوں پیر ودھائی اور تھا نہ گنج منڈی تھانوں کا دورہ کیا۔ اچانک دورے میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نےڈیوٹی آفیسر کے کمرے میں بیٹھے لوگوں سے استفسار کیا کہ وہ یہاں رات گئے کیوں بیٹھے ہیں۔ وزیر مملکت نے تھانہ پیر ودھائی میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کرایہ داری ایکٹ کے تحت تحویل میں لیےگئے افراد کی اپنی موجودگی میں پوچھ گچھ کروائی اور تصدیق کے بعد ان افراد کو گھر بھجوا دیا گیا۔ تھانہ گنج منڈی کے دورے کے دوران وزیر مملکت نے تھانے کی حوالات کا جائزہ لیا۔ شہریارآفریدی نے ڈیوٹی آفسر کو ہدایت کی کہ تھانوں میں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیرتِ نبویؐ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، موجودہ دور میں پیروی کی اشد ضرورت ہے۔

    درود پاک کونسل کی افتتاحی تقریب، نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل ہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے