تازہ ترین
Home / اہم خبریں / امریکہ سے آئے 17 سالہ حزیفہ ابراہیم نے تیسری قومی جونئیر اسکواش چیمپئین شپ اپنے نام کرلی

امریکہ سے آئے 17 سالہ حزیفہ ابراہیم نے تیسری قومی جونئیر اسکواش چیمپئین شپ اپنے نام کرلی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) امریکہ سے آئے 17 سالہ حزیفہ ابراہیم نے تیسری قومی جونئیر اسکواش چیمپئین شپ اپنے نام کرلی، پی این روشن خان جہانگیر خان انٹرنیشنل اسکواش کمپلیکس پر منعقدہ 4 لاکھ روپے انعامی رقم کی چیمپئین شپ کے بوائز انڈر19 فائنل میں حزیفہ ابراہیم نے پنجاب کے جنید کو صرف 19 منٹ میں 0-3 سے زیر کیا، 25 سے زائد انٹرنیشنل ٹورنامنٹ جیتنے والے سابق ایشین جونیئر نمبر 1 حزیفہ نے 4-11، 4-11 اور1-11 سے کامیابی پائی۔

مزید پڑھیں: امارات میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی

پاکستان آرمی کی زینب خان نے کے پی کے کی مہوش کو 0-3 سے مات دے کر گرلز انڈر19 ٹائیٹل جیت لیا، عمیر عارف ( کے پی کے) نے ازان علی( پاکستان آرمی ) کو 1-3 سے زیر کرکے بوائز انڈر 15 ایونٹ جیتا جبکہ نعمان ( پی اے ایف) حزیفہ شاہد کو 1-3 سے قابو کرکے بوائز انڈر 13 کے فاتح رہے، آخر میں مہمان خصوصی عمر سعید نے انعامات تقسیم کیے، اس موقعہ پر سابق عالمی امیچر اسکواش چیمپئین مقصود احمد، رحمت اللہ اور سارہ ملک سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ صوفیوں اور امن و محبت کی دھرتی ہے، اس کی وحدت اور شناخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سید محمد منیر شاہ

سکرنڈ، (رپورٹ: راج کمار اوڈ) درگاہ پیر ذاکری کے سجادہ نشین سید محمد منیر شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے