Home / اہم خبریں / امارات میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی

امارات میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی

دبئی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک ) عرب میڈیا کے مطابق اماراتی پولیس نے کہا ہے کہ سیلاب میں ڈوبنے والے ساتویں شخص کی لاش مل گئی ہے، مرنے والے تمام افراد ایشیائی تارکین ہیں، اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ تمام شاہراہوں سے پانی نکال دیا گیا ہے جبکہ نقصانات کے تخمینے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اماراتی وزارت داخلہ نے کہا موسلادھار بارش اور سیلاب سے متاثر ہونے والے 80 فیصد افراد اپنے گھروں کو واپس آگئے ہیں، بدھ کو متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں شدید بارشوں کے سبب شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی جس کے سبب کئی شہریوں کو اپنے گھر چھوڑنا پڑے تھے۔

مزید پڑھیں: اسلام میں عورت کے حقوق ۔۔۔ تحریر : حمیرا علیم (کوئٹہ)

دوسری جانب ایک اماراتی تاجر نے سیلاب متاثرین کو ٹہرانے کیلئے ہوٹل کے 300 کمرے عطیہ کردیے، ان کمروں میں 600 افراد کو پناہ دینے کی گنجائش موجود ہے۔ وزارت برائے کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے اپنے ایک بیان میں اماراتی تاجر احمد الحبطور کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا اس سے متاثرین کی مدد میں مزید تیزی اور سہولت پیدا ہوگی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے