تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کا جبران ناصر ایڈووکیٹ کی جانب سے سینئر صحافیوں کو دھمکانے، عدالتی رپورٹنگ سے روکنے کی شدید الفاظ میں مذمت

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کا جبران ناصر ایڈووکیٹ کی جانب سے سینئر صحافیوں کو دھمکانے، عدالتی رپورٹنگ سے روکنے کی شدید الفاظ میں مذمت

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور نے جبران ناصر ایڈووکیٹ کی جانب سے سینئر صحافیوں کو مسخرہ پن کرنے، دھمکانے، عدالتی رپورٹنگ سے روکنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے، کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر راشد عزیز، سیکریٹری موسیٰ کلیم اور مجلس عاملہ کے رکن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کو عدالتی رپورٹنگ پر مامور ایک سے زائد صحافیوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں کہ جبران ناصر ایڈووکیٹ دعا زہرا کیس کے دوران نہ صرف دھمکی آمیز رویہ اختیار کر رہے ہیں بلکہ انہوں نے من پسند رپورٹنگ نہ ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ سے صحافیوں کو کمرہ عدالت سے باہر بھی نکلوایا اور اب وہ چاہتے ہیں کہ دعا زہرا کیس میں صحافی بالکل بھی اپنی صحافتی زمہ داریاں ادا نہ کریں۔

مزید پڑھیں: واثق قیوم عباسی سب سے کم عمر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

اسی سلسلے میں جبران ناصر نے سینئر صحافی، سیکرٹری لیگل کمیٹی کراچی پریس کلب بلال احمد کے خلاف حقائق بیان کرنے پر توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کردی ہے، کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور جبران ناصر ایڈووکیٹ کے اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور اسے آزادی اظہار رائے پر پابندی کی ایک ناپاک سازش قرار دیتی ہے، کراچی یونین آف جرنلسٹس دستورِ کے عہدیداران نے کورٹ رپورٹرز سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہر فورم پر ان کی آواز سے آواز ملانے اور کیس میں فریق بننے کا اعلان کرتی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی کے نویں روز بچوں کا تھیٹر، فنونِ لطیفہ کی ورکشاپس، فلموں کی نمائش اور میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد، فنونِ لطیفہ کے ذریعے امن کا پیغام عام کرنا بہترین ذریعہ ہے، محمد احمد شاہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام 25 روزہ تیسرے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے