ماتلی (نامہ نگار) الیکشن کمیشن بدین کی ناقص پالیسی ایک ہزار روپے کے لئے الیکشن ڈیوٹی کرنے والے ملازمین پچاس کلو میٹر کا فاصلہ طے کر نے پر مجبور ۔ سینکڑوں ملازمین اپنا عشائیہ لینے سے محروم۔تفصیلات کے مطابق حالیہ انتخابات میں تربیت حاصل کرنے اور الیکشن ڈیوٹی کرنے والے ضلع بدین کے پانچوں تعلقوں کے ہزاروں سرکاری ملازمین کو ٹریننگ حاصل کرنے کی مد میں بقایا جات کے طور پر ایک ہزار روپے عشائیہ وصول کرنے کے لئے الیکشن کمیشن ضلع بدین انتظامیہ نے ضلعی ہیڈ کوارٹر بدین طلب کیا جب کہ ضلع بدین کے پانچ تعلقوں میں ماتلی ، تلہار اور ٹنڈو باگو کے ملازمین کی ڈیوٹی ماتلی آفس سے لگائی گئی جب کہ بدین اور گولارچی کو بدین آفس سے ڈیوٹیاں اور ٹریننگ دی گئی ،الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ٹریننگ کی مد میں پولنگ اسٹاف کوبقایا ایک ہزار روپے عشائیہ دینے کے لئے تمام ملازمین کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر بدین بلایا گیا ہے مگر واضح شیڈول کے فقدان کے باعث ملازمین ایک ہزار روپے کو لینے کے لئے پچاس کلو میٹر طویل مسافت طے کرکے چار سے پانچ سو روپے تک خرچ اس کے علاوہ دو سو روپے تک کا قسم نامہ مجموعی خرچ پانچ سے چھ سو روپے تک خرچ کرکے ایک ہزار روپے کا حصول ایک مذاق بن کر رہ گیا ہے ڈیوٹی اور ٹریننگ کرنے والے سینکڑوں ملازمین نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں قریب ترین الیکشن آفس معاوضہ ادا کرنے کو یقینی بنایا جائے۔
![]()