Home / اہم خبریں / کراچی میں درخشاں پولیس کی کاروائی ایک ملزم گرفتار

کراچی میں درخشاں پولیس کی کاروائی ایک ملزم گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی درخشاں پولیس کی کارروائی جراٸم پیشہ عناصر گرفتار اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور مسروقہ موباٸل فونز برآمد مقدمہ درج تفتیش شروع- تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے ضلع ساٶتھ زون کے تھانے درخشاں کا چارج لیتے ہی جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائيوں کا سلسلہ جاری کردیا کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو دھر لیا- ملزم عزیز الرحمان ولد نازمین خان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور مسروقہ موباٸل فونز برآمد ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ کے زور پر درجنوں سے زاٸد شہریوں کو لوٹنے کا انکشاف کیا ہے ملزم سے مزید پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

سی ایم (CM) پنجاب مریم نواز کے نام مجبور باپ کی فریاد

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے