تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے نوجوان غیر قانونی سرگرمیوں سے دور رہ سکتے ہیں۔ میرویس نیاز ڈی آئی جی ہزارہ ریجن

کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے نوجوان غیر قانونی سرگرمیوں سے دور رہ سکتے ہیں۔ میرویس نیاز ڈی آئی جی ہزارہ ریجن

ہزارہ (رپورٹ: ایم عتیق سلیمانی) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن میرویس نیاز نے ضلع ہری پور پیس اسکول اینڈ کالج میں منعقدہ مسٹر باڈی بلڈنگ چیمپین شب 2022 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دیگر اہم شرکاء میں اکبر ایوب، یوسف ایوب، ڈی پی او ہری پور لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی، ڈی سی ہری پور مغیث ثناء اللہ کے علاوہ میڈیا و ٹی وی نمائندگان اور بڑی تعداد میں شائقین نے شرکت کی۔ اس باڈی بلڈنگ مقابلوں میں ہزارہ بھر سے نوجوان باڈی بلڈر نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: سردار یار محمد رند نے کل بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کردیا
https://www.nopnewstv.com/announced-a-sit-in-outside 

ڈی آئی جی ہزارہ ریجن نے اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے میدان ہوں یا اس طرح کے جسمانی ورزش کے مقابلے نوجوانوں کو دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہوتی ہے کیونکہ جسمانی ورزش اور اس طرح کی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے نوجوان غیر قانونی سرگرمیوں سے بھی دور رہ سکتے ہیں، اسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے ہماری نوجوان نسل ذہنی طور پر بھی مضبوط ہوتی ہے۔ اور اس طرح کے ایونٹس اس لئے بھی ضروری ہیں کیونکہ اس طرح کے ایونٹ سے دیکھنے والے دیگر لوگوں میں بھی شوق پیدا ہوتا کہ اور وہ بھی اس طرح کی سرگرمیوں میں حصہ لیں اور اپنے علاقہ کا نام روشن کریں۔

انہوں نے جیتنے والے امیداوارں کو مبارکباد بھی دیتے ہوئے کہا کہ تمام جیتنے والے امیدواروں نے محنت کی اور وہ اس مقام پر پہنچے جو آج رنر اپ رہے وہ بھی ہمت ہرگز نہ ہاریں بلکہ اگلی دفعہ مزید محنت اورجذبہ کے ساتھ مقابلے میں حصہ لیں تاکہ کامیابی حاصل ہو سکے۔ آخر میں ہزارہ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ڈی آئی جی ہزارہ، ڈی پی او ہری پور اور ڈی سی ہری پور کو ادارے کی جانب سے شیلڈ بھی پیش کیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے