تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مفتی احمد الرحمنؒ وحدت امت کے داعی تھے، مفتی احمد الرحمنؒ کے 32 ویں یوم وفات پر علماء مشائخ و متحدہ علماء محاذ کا خراج عقیدت

مفتی احمد الرحمنؒ وحدت امت کے داعی تھے، مفتی احمد الرحمنؒ کے 32 ویں یوم وفات پر علماء مشائخ و متحدہ علماء محاذ کا خراج عقیدت

 

کراچی (نوپ نیوز) جامعہ علامہ بنوری ٹاؤن کے سابق مہتمم مولانا مفتی احمد الرحمن وحدت امت کے عظیم داعی تھے انہوں نے ناموس صحابہ کیلئے عظیم قربانیاں اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں اور اپنی پوری زندگی قرآن و سنت کی تعلیمات کے فروغ میں گزاری اور اپنے شیخ محدث العصر علامہ سید محمد یوسف بنوری ؒ کی جاں نشینی کا صحیح حق ادا کیا اور اپنے دور اہتمام میں جامعہ بنوری ٹاؤن کو چار چاند لگا دیئے اور دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کی منزل پر گامزن کیا۔ تحریک ختم نبوت، تحریک نظام مصطفیؐ، تحریک ناموس رسالتؐ، تحریک ناموس صحابہؓ سمیت مختلف تحاریک میں موثر کلیدی کردار ادا کیا۔ امام اہل سنت مولانا مفتی احمد الرحمن مرحوم، حافظ الحدیث مولانا عبداللہ درخواستی، علامہ بنوری، مولانا مفتی محمود، شیخ القرآن مولانا غلام اللہ خان جیسے اکابر علمائے حق کے افکار و مشن کے حقیقی وارث و علمبردار اور ان کا پَرتُو تھے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ان کے ہزاروں شاگرد علماء مشائخ قرآن و سنت کی تبلیغ اور غلبہ اسلام کی نیک جدوجہد میں سرگرم عمل ہیں۔

 

مزید پڑھیں: کراچی پریس کلب. کی سینئر صحافی محسن بیگ کو گرفتار کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کی مذمت
https://www.nopnewstv.com/condemns-arrest-and-torture

ان خیالات کا اظہار مختلف مذہبی، دینی، سیاسی جماعتوں اور دینی اداروں کے سربراہوں نے آج ان کے 32 ویں یوم وفات 14 رجب المرجب کے موقع پر ان کی یاد میں منعقدہ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال سمیت شہر کی مختلف مساجد و مدارس میں محافل مذاکرہ و دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جن میں مفتی مرحوم کے صاحبزادے عالمی جمعیت فضلاء جامعہ علامہ بنوری ٹاؤن کے صدر مولانا مفتی عزیزالرحمن رحمانی، متحدہ علماء محاذ اور عالمی جمعیت فضلاء جامعہ علامہ بنوری ٹاؤن کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری، جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما محمد اسلم غوری، علامہ ڈاکٹر نصیر الدین سواتی، شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ ترکی، جامعہ بنوری ٹاؤن تخصص فی الحدیث کے سربراہ مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد ثانی، جامعہ بنوری ٹاؤن کے استاد حدیث و مفتی مولانا محمد عمر بدخشانی، مولانا انتظارالحق تھانوی، علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، مولانا پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد صدیقی، مولانا جنید باڑی، علامہ روشن دین الرشیدی، مولانا اقبال اللہ، شیخ الحدیث مولانا فیض اللہ آزاد، مولانا جعفرالحسن تھانوی، مفتی عزیزالرحمن ہزاروی، مفتی ہارون مطیع اللہ، مفتی وجیہہ الدین، مفتی اکبرشاہ ہاشمی، مولانا ڈاکٹر اسداللہ رشید، شیخ الحدیث مولانا محمد تسلیم، مفتی شبیراحمد، مولانا مفتی محمد بخاری، مولانا یوسف لدھیانوی، مولانا ڈاکٹر عبدالماجد پانی پتی، مولانا مفتی فیروزالدین ہزاروی، مولانا مفتی عبدالسلام شامزئی، ممتاز مذہبی اسکالر و تاجر رہنما حاجی محمد فیاض بخاری سمیت سینکڑوں علماء مشائخ شامل ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے