کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ایم ڈی پاکستان بیت المال ظہیرعباس کھوکھر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی رہائش گاہ پہنچے ان کے ہمراہ پاکستان بیت المال کے ڈائریکٹرسندھ ڈاکٹرعدنان مجید، پی ٹی آئی رہنما نعیم عادل شیخ سمیت دیگر رہنما بھی شریک تھے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے مہمانوں کو سندھ کی ثقافت اجرک و سندھی ٹوپی کے تحائف پیش کئے۔ ملاقات کے دوران پاکستان بیت المال کے زیر اہتمام جاری پروگرامز سمیت احساس لنگر خانوں، احساس پناہ گاہوں کی تعداد میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا احساس لنگرخانوں اور پناہ گاہوں سے غریب آدمی کو فائدہ ہوا ہے پورے صوبے میں پناہ گاہوں کا نظام تیزی سے پھیلایا جائے گا پاکستان بیت المال سے سندھ کے غریب و مستحق افراد کی بھرپور مدد کی جائے وزیراعظم عمران خان نے بوسیدہ سیاسی نظام کو چیلنج کرکے عوام کو بیدار کیا، آج وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی طرف گامزن ہے۔
عمران خان کی قیادت میں اس ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا بلاول زرداری اپنا نام تبدیل کرلیں بلاول کو ضیاء الحق اور یحییٰ خان یاد ہیں مگر پی پی کے حقیقی بانی ایوب خان یاد نہیں، پانچ سو روپے دیکر بچوں سے بلاول وزیراعظم کے نعرے لگواکر نالائق بچہ خوش ہو رہا ہے۔ حلیم عادل شیخ بلاول زرداری سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا آپ کی جماعت جمہوری نہیں خاندانی مافیا ہے بلاول سمجھتے ہیں ان کا خاندان ہی قابل نوجوان ہے باقی ان کے غلام ہیں سندھ کی بیٹیوں کو حراساں کرنے والے بلاول ہاؤس میں بیٹھے ہیں سندھ کی طالبات نمرتا کماری نوشین شاہ کے قاتل وزیراعلیٰ کے دست راست بن ہوئے ہیں سندھ کے تعلیمی اداروں میں منشیات اور تباہی کا نشان پی پی پی ہے تعلیمی اداروں کی کارکردگی بہتر ہے تو جیالے وزراء اپنے بچوں کو سرکاری اسکول سے تعلیم دلوائیں سندھ کے نوجوانوں سے روزگار چھین کر جیالوں کو نوازا گیا روٹی کپڑا مکان کا نعرہ سندھ کے لیے سب سے بڑی تباہی بن چکا ہے وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو با اختیار بنایا ہے عمران خان نے نوجوانوں کو ایوانوں میں پہنچایا وزیراعظم نے نوجوانوں کے لیے فلاحی منصوبے شروع کیے۔
مینیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال ظہیرعباس کھوکھر نے کہا پاکستان کے ہر شہری کا ملک پر پورا حق ہے وزیر اعظم عوام کے لئے درد دل رکھتے ہیں پناہ گاہیں، احساس کوئی بوکھا نہ سوئے جیسے پروگرام غریب عوام کے لئے فائدہ مند ثابت ہو رہے ہیں۔ اس سے قبل جو حکومتیں تھیں اور اس وقت جو سندھ میں حکومت ہے عوام کا خون چوس رہی ہیں حلیم عادل شیخ وزیر اعظم کے وزن پر عوام کو حقوق دلوانے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں وزیر اعظم کا عزم ہے عوام کو ان کے حقوق دلوائے جائے جس کی بنیاد پر ہم ایسے پروگرام لائے ہیں جن سے عوام کے بنیادی مسائل حل ہونگے خواتین کی بااختیار بنانے کے تحت خواتین کو اسکل کورسز کروائے جارہے ہیں تاکہ وہ غلامی کے تصور سے آزاد ہوں انہوں نے مزید کہا پاکستان بیت المال کا 40 فیصد بجٹ ہیلتھ سیکٹر میں خرچ ہوتا ہے دل کے مریضوں، کینسر، ہیپاٹائٹس سمیت دیگر بیماریوں کے مریضوں کے علاج کے پاکستان بیت المال کے ذریعے اخراجات اٹھائے جاتے ہیں سرکاری اسپتالوں میں ہمارے کائونٹر بنے ہوئے ہیں جہاں پر مریض درخواست دیگر اپنا علاج سرکاری اخراجات پر کروا سکتے ہیں، انہوں نے کہا ایجوکیشن سیکٹرمیں مستحق شاگروں کو بڑی تعداد میں اسکالرشپ دی جارہی ہیں جس کے تحت مستحق طلباء اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا جن افراد کے عضاء کسی حادثے کی وجہ سے کٹ جاتے ہیں پاکستان بیت المال کی جانب سے مصنوعی اعضاء فراہم کئے جاتے ہیں تاکہ متاثرہ افراد اپنی زندگی بہتر طریقے سے بسر کر سکیں انہوں نے کہا خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے سلائی مشینوں سمیت دیگرمالی امداد کے پیکیج دیئے جاتی ہے تاکہ خواتین بھی اپنا روزگار شروع کر کے بہتر زندگی بسر کر سکیں۔ یہ سارے پروگرام وزیر اعظم عمران خان کے وزن کے مطابق غریبوں کی فلاح و بہبود کے لئے بنائے گئے ہیں اگر کوئی مستحق شاگرد پڑھنا چاہتے ہیں تو ہے پاکستان بیت المال ان کی امداد کرنے کو تیار ہے پاکستان بیت المال کے ذریعے غریب، مستحق، بے روزگار افراد سمیت بیوہ و غریب خواتین کی مدد کی جاتی ہے۔