تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ول سمیڈ کی 99 رنز کی اننگز رائیگاں، پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوشکست دے دی

ول سمیڈ کی 99 رنز کی اننگز رائیگاں، پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوشکست دے دی

لاہور (اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے بائیسویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 24 رنز سے ہراکر ٹورنامنٹ میں چوتھی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ ول سمیڈ کی 99 رنز کی شاندار اننگز رائیگاں گئی۔ 186 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بناسکی۔ اوپنر ول سمیڈ کے علاوہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوئی بھی بیٹر پشاور زلمی کے باؤلرز کے سامنے زیادہ دیر مزاحمت نہ کرسکا۔ ول سمیڈ کی 60 گیندوں پر 99 رنز کی اننگز میں 12 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ ول سمیڈ اس سے قبل بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے ایک میچ میں سنچری اسکور کرنے میں ناکام رہے تھے۔ وہ پشاور زلمی کے خلاف ایک میچ میں 97 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔ ول سمیڈ کے علاوہ ڈبل فگرز میں داخل ہونے والے دیگر بیٹرز میں کپتان سرفراز احمد 25، جیسن رائے 13 اور افتخار احمد 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اسپنر عثمان قادر نے 25 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سلمان ارشاد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

 

 

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان سے کراچی کے رکن قومی اسمبلی آفتاب حسین صدیقی کی ملاقات
https://www.nopnewstv.com/member-national-assembly-aftab

 

اس سے قبل پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے تھے۔ تجربہ کار بیٹر شعیب ملک اور آل راؤنڈر حسین طلعت نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ شعیب ملک 8 چوکوں کی بدولت 58 اور حسین طلعت 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 73 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی۔ سہیل تنویر کے ایک اوور میں چار چھکوں کی مدد سے بین کٹنگ 36 اور محمد حارث 29 رنز بناکر نمایاں رہے۔ نسیم شاہ نے 27 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے