Home / اہم خبریں / اندرون سندھ میں روٹری کلب کے ممبران کی سماجی خدمات کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری

اندرون سندھ میں روٹری کلب کے ممبران کی سماجی خدمات کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے روٹری کلب کراچی کے زیرِ اہتمام نجی ہوٹل کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ روٹری کلب کے پریزیڈینٹ پرویز مدراس والا اور دیگر عہدیداران نے ڈی جی رینجرز (سندھ) کا استقبال کیا۔ ڈی جی رینجرز(سندھ) نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روٹری کلب کے ممبران کی سماجی خدمات کے شعبے میں اندرون سندھ کے پسماندہ علاقوں میں انسانیت کی فلاح و بہبود اورلوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی کاوشیں قابل ستائش ہیں جس میں پانی کی شدید قلت کے پیش نظر سولر زکنویں اور بالخصوص صحت عامہ کے لیے مفت طبی کیمپس کا انعقاد شا مل ہے۔ ہم سب نے ملکر پاکستان میں بسنے والے عوام بالخصوص غریب اور نادار طبقے کی فلاح کے لیے کر دار ادا کرنا ہے اور آئندہ آنے والی نسلوں کو ایک خوشحال پاکستان دینا ہے۔

مزید پڑھیں: چیف آپریٹنگ آفیسرمیڈی کیم گروپ خرم خلیل نینی تال والا کی قونصل جنرل سلطنت آف عمان ایچ ای محمد ناصر حمید المبسلی سے ملاقات
https://www.nopnewstv.com/chief-operating-officer-medicam

اس موقع پرتقریب کے شرکاء نے کراچی میں امن و امان کی بحالی کے ساتھ ساتھ دیگر فلاحی کاموں میں سندھ رینجرز کی خد مات کو سر اہا اوربحالی امن کے اقدامات میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے