Home / اہم خبریں / بھند برادری کے افراد اور ایس ایچ او پر فائرنگ کا واقعہ قابلِ افسوس و مذمت ہے۔ پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان

بھند برادری کے افراد اور ایس ایچ او پر فائرنگ کا واقعہ قابلِ افسوس و مذمت ہے۔ پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے نواب شاہ میں زرداری قبیلے کی بھند برادری کے افراد اور ایس ایچ او پر فائرنگ سے ہلاکتوں کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ آصف زرداری اور ان کے لوگوں کو اب مذمت کی نہیں مرمت کی ضرورت ہے بھند برادری اپنی زمینوں کیلئے احتجاج کر رہی ہے زرداری کے اثاثوں کیلئے نہیں، پی پی کی ہر زمین دیکھ کر رال ٹپکتی ہے سندھ کے متعدد گوٹھوں پر پی پی کے لوگوں نے قبضے کیے اور گوٹھ کے گوٹھ اجاڑ دیئے ہیں پیپلرز پارٹی زمین کے اصل حقداروں کے دلوں میں موت کا خوف بیٹھا رہی ہے سندھ میں پی پی کیخلاف اٹھنے والی ہر آواز کو دبا دیا جاتا ہے پی پی زمینوں پر قبضے کرکے اپنا پیٹ بھرنا چاہتی ہے۔

مزید پڑھیں: مجاوروں کے ہاتھوں روبینہ اجن کے ساتھ زیادتی اور قتل درندگی ہے۔ وائس چیئرمین پی ڈی پی رفیق خاصخیلی
https://www.nopnewstv.com/murdered-by-her-neighbors

خرم شیرزمان نے کہا کہ معصوم سندھ کے باسیوں کے اباؤ اجداد کی زمینوں پر قبضے نہیں ہونے دیں گے، واقعے کی شفاف انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں اعلیٰ عدلیہ سے متاثرہ خاندانوں کیلئے انصاف کی اپیل کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں خرم شیرزمان نے اپنے ٹوئیٹر پر جاری کردہ بیان میں لکھا کہ پاکستانی قوم پی ڈی ایم کو کرپٹ اور بددیانتی کی وجہ سے جانتی ہے جن کی کرپشن کے چرچے دنیا میں مشہور ہوں وہ مومن نہیں بن سکتے مکس اچار پارٹی میں جلد پھوٹ پڑ جائے گی یہ ایک دوسرے پر اعتماد نہیں کرتے تو عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کیا لائیں گے آل پاکستان لوٹ مار اینڈ کرپشن ایسوسی ایشن سے حکومت کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے