Home / اہم خبریں / جام پور میں رشتہ نہ دینے کی رنجش پر شادی شدہ خاتون اغواء مقدمہ درج

جام پور میں رشتہ نہ دینے کی رنجش پر شادی شدہ خاتون اغواء مقدمہ درج

جام پور (رپورٹ: قاضی انعام باری) رشتہ نہ دینے کی رنجش پر شادی شدہ خاتون اغواء مقدمہ درج، ملزمان کو جلد گرفتار کرکے مغوی خاتون کو برآمد کرلیا جائیگا، ایس ڈی پی او جام پور حافظ غلام فرید خان، تفصیلات کے مطابق تھاچک لنڈا میں دوبچوں کی ماں ش اغواء کو کر لیا گیا مغوی خاتون کے چچا منظوراحمد نے پولیس کو رپورٹ دی جس میں موقف اختیار کیا میری بیٹی ش پھوپھی کو ملنے گئی جہاں ملزم مقصود نے اپنی ساتھی رشتہ دار خاتون کی مدد سے موقع پاکر ش کو کار میں ڈال کر اغوا کرکے لے گئے وجہ عناد یہ تھی ملزمان نے رشتہ مانگا تھا انکار کرنے کی رنجش پر ش کو حرام کاری کی غرض سے اغواء کر لیا گیا تاہم پولیس نے متاثرہ کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔

مزید پڑھیں: کاٹی اور سر سید یونیورسٹی کے درمیان معاہدہ، طلباء کو ایسی تربیت دی جائے جو مقامی صنعت کی ضرورت پوری کرسکے۔ قائم مقام صدر کاٹی ماہین سلمان
https://www.nopnewstv.com/kati-and-sir-syed-university

اس حوالے سے ایس ڈی پی او جام پور حافظ غلام فرید خان کا کہنا ہے کہ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے جلد ملزمان کو گرفتار کر کے مغوی خاتون کو برآمد کر لیا جائے گا، دریں اثناء محنت کش منظور احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او محمد افضل اور ایس ڈی پی او جام پور حافظ غلام فرید خان سے ملزمان کو گرفتارکرکے بیٹی کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وینزویلا میں زلزلہ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے وینزویلا میں آنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے