Home / اہم خبریں / انٹرنیشل اسنوکر ٹورنامنٹس مارچ میں ہوں گے، دفاعی چیمپئن محمد آصف سمیت تین کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ عالمگیر شیخ

انٹرنیشل اسنوکر ٹورنامنٹس مارچ میں ہوں گے، دفاعی چیمپئن محمد آصف سمیت تین کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ عالمگیر شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) چیئرمین پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن، سینئر نائب صدر ایشین کونسل آف بلیئرڈز اینڈ اسنوکر اور ممبر ایگزیکٹو بورڈ آئی بی ایس ایف عالمگیر شیخ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ اسنوکر فیڈریشن بورڈ زوم میٹنگ میں کئی ٹورنامنٹس کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ قطر میں آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 21 مینز اسنوکر چیمپئن شپ یکم تا 5 مارچ کو ہوگی۔ بی ایس ایف ورلڈ مینز اسنوکر 6 تا 11 مارچ دوحہ، قطر میں شیڈول ہے۔ بی ایس ایف ورلڈ 6 ریڈ ایڈ ٹیم چیمپئن شپ جون میں کھیلی جائے گی۔ جولائی میں یو ایس اے ورلڈ گیمز اسنوکر ایونٹ بھی ہوگا۔ عالمگیر شیخ نے مزید بتایا کہ آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 16، 18 اور انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ جولائی/ اگست میں رومانیہ میں شیڈول ہے جبکہ ورلڈ اسنوکر مرد، خواتین اور ماسٹر ترکی میں اکتوبر/ نومبر میں ہوگی۔

مزید پڑھیں: نامور نوجوان کی سماجی تنظیم یوتھ کالج آف لیڈرشپ کے زیر اہتمام دسویں سندھ ٹیلنٹڈ یوتھ لیڈرز کانفرنس کا انعقاد
https://www.nopnewstv.com/10th-sindh-talented-youth-leaders

اے سی بی ایس کے پروگراموں میں 37 ویں ایشین مین اسنوکر چیمپئن شپ 12 تا 16 مارچ دوحہ، قطر ہوگی۔ ایشین 6 ریڈ اینڈ ٹیم ایونٹ جون میں دبئی میں کھیلا جائے گا۔ جیسا کہ قطر بلیئرڈز اینڈ سنوکر فیڈریشن مذکورہ تاریخوں کے تسلسل میں ایشین مینز اسنوکر چیمپئن شپ کی میزبانی کے ساتھ عالمی ٹورنامنٹس کی میزبانی کر رہا ہے وہاں پاکستان کی نمائندگی تین کھلاڑی کریں گے۔ ان میں 2019 کے دفاعی چیمپئن محمد آصف اور دو جونیئر کھلاڑی شامل ہوں گے۔ مزید یہ کہ دو کھلاڑی اے سی بی ایس 37 ویں ایشین مینز چیمپئن شپ 2022 میں بھی شرکت کریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے