Home / اہم خبریں / اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف لاہور کی سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ کے انتخابات میں یونائیٹڈ پینل کی کامیابی پر مبارکباد

اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف لاہور کی سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ کے انتخابات میں یونائیٹڈ پینل کی کامیابی پر مبارکباد

لاہور (اسپورٹس رپورٹر) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف لاہور (سجال) کے چیٸرمین زاہد مقصود، صدر عقیل احمد، سیکرٹری اشرف چودھری اور خزانچی احتشام الحق نے سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ کے انتخابات میں یونائیٹڈ پینل کی تاریخی کامیابی پر تمام کامیاب ہونے والے عہدیداروں کو دلی مبارکباد  پیش کی ہے۔ کراچی پریس کلب میں ہونے والے سجاس کے انتخابات میں آصف خان کو صدر، شاہد عثمان ساٹی کو جنرل سیکریٹری جبکہ محمود ریاض، سینئر نائب صدر، مجاہد سولنگی اور عالم زیب کو نائب صدور، اصغر عظیم کو جوائنٹ سیکریٹری، شاہد انصاری، فنانس سیکریٹری اور  جعفر حسین کو سیکریٹری اطلاعات کے عہدے پر کامیاب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے سجال عہدیداروں نے اپنے پیغام میں نیک تمناؤں کا اطہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے فنکار سکندر اقبال اور یامین میواتی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد
https://www.nopnewstv.com/artist-sikandar-iqbal-and-yamin

سجال نے یونائیٹڈ پینل کی ایگزیکٹو کمیٹی کی تمام 12 نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے پر ایگزیکٹیو کمیٹی کو بھی دلی مبارک باد و خراجِ تحسین پیش کرتے ہوۓ اس امید کا اظہار کیا ہے کہ سجاس کے حالیہ الیکشن میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے تمام عہدیداران اور ایگزیکٹیو کمیٹی اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے سپورٹس جرنلسٹس کی فلاح و بہبود کے لئے بھر پور اقدامات اقدامات اٹھائیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے