Home / اہم خبریں / چترال کے معروف سماجی کارکن اور کاروباری شحصیت عبدالناصر کی دو قیمتی گاڑیوں کو نامعلوم شرپسندوں نے نظر آتش کردیا

چترال کے معروف سماجی کارکن اور کاروباری شحصیت عبدالناصر کی دو قیمتی گاڑیوں کو نامعلوم شرپسندوں نے نظر آتش کردیا

چترال (رپورٹ: گل حماد فاروقی) معروف کاروباری شحصیت عبدالناصر کے گیراج میں دو قیمتی گاڑیوں کو نامعلوم شر پسندوں نے نظر آتش کردیں۔ عبدالناصر جو پینٹ کا کاروبار کرتا ہے ناصر ٹریڈرز بائی پاس روڈ پر کاروبار کرتا ہے انہوں نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ میرا کسی کے ساتھ بھی کوئی تنازعہ نہیں ہے نہ کوئی کاروباری لین دین یا زمین کا جھگڑا۔ گزشتہ روز میں نے اپنی دونوں گاڑیاں جغور کے گیراج میں کھڑی کرکے گھر چلا گیا۔ رات تین بجے کے قریب لوگوں نے مجھے جگاکر بتایا کہ گیراج میں آگ لگی ہوئی ہے۔عبدالناصر نے بتایا کہ میں جب پہنچا تو مقامی لوگوں نے میرے آنے سے پہلے ریسکیو 1122 کو فون کرکے بلایا تھا مگر جب ان کی فائربریگیڈ گاڑیاں پہنچی تو تب تک پورا گیراج گاڑیوں سمیت جل کر راکھ ہوچکا تھا۔

 

مزید پڑھیں: سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے بلدیاتی قانون ترمیم کا دوسرا اجلاس بدھ کے روز سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا
https://www.nopnewstv.com/sindh-cabinet-sub-committee ‎

عبد الناصر نے بتایا کہ اس گاؤں میں گاڑیاں جلانے کا یہ چھٹا واقعیہ ہے اس سے پہلے بھی ایک شحص کے گھر کے اندر جاکر ان کی گاڑی جلائی گئی اسی طرح دیگر لوگوں کی بھی گاڑیاں جلادی گئی اور حیرانگی کی بات یہ ہے کہ یہ ساری واردات رات دو سے تین بجے کے درمیان ہوتی ہے۔ عبدا لناصر نے بتایا کہ ابھی تک ان جرائم میں ملوث کوئی بھی ملزم گرفتار نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایس ایچ او تھانہ چترال کو باقاعدہ تحریری درخواست دی ہے کہ وہ ان ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرے مگر ابھی تک پولیس نے ایف آئی آر نہیں کاٹی، انہوں نے بتایا کہ پولیس اس بات پر زور دے رہی ہے کہ میں کسی کا نام لوں یا پھر کسی پر دعویداری کروں مگر میری کسی کے ساتھ بھی کوئی دشمنی نہیں ہے اور یہ کھلم کھلی دہشت گردی ہے۔

سابقہ کونسلر محمد شفیع نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ عبد الناصر نہایت شریف النفس شحص ہے انہوں نے کسی کے ساتھ بھی کسی قسم کی زیادتی نہیں کی ہے۔ شفیع نے بتایا کہ جغور میں ایک ماہ قبل بھی ایک شحص کی فیلڈر گاڑی جلائی گئی تھی اس سے پہلے بھی کئی گاڑیوں کو جلاکر راکھ کردیا گیا مگر پولیس نے ابھی تک کسی کو نہیں پکڑا۔ محمد شفیع نے کہا کہ اب تو ہمیں ڈر لگتا ہے ہم خود کو اپنے گھر کے اندر بھی محفوظ نہیں سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تو سراسر دہشت گردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اپنا کام نہیں کرتی یہ ان کی کمزوری ہے کہ اتنی گاڑیاں جلائی گئی مگر ابھی تک ایک بھی ملزم نہیں پکڑا۔

اسی گاؤں کے ایک اور سماجی کارکن عبد اللہ نے بتایا کہ ناصر بھائی کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی بھی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اکثر آوارہ لوگ نشہ کرکے رات دیر تک آوارہ گردی کرتے ہیں۔ اور اکثر اس قسم کی واردات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس گیراج میں بجلی یا آگ جلانے کا کوئی سامان بھی نہیں ہے تو پھر کیسے آگ لگی۔ انہوں نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ، وزیر اعظم، وزیر اعلی محمود خان، انسپکٹر جنرل آف پولیس سے مطالبہ کیا کہ اس سلسلے میں انکوائری ہونی چاہئے اور ان مجرمان کو پکڑ کر ان کو کڑی سزا دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد اب تو ہم لوگ اپنی زندگی بھی خطرے میں محسوس کرتے ہیں۔

جغور کے سماجی کارکن گل آغا کا تعلق بھی اسی گاؤں سے ہے انہوں نے ہمارے نمائندے کا بھی شکریہ ادا کیا کہ ابھی تک کوئی دوسرا صحافی یہاں نہیں آیا کہ ان متاثرین کی فریاد میڈیا کے ذریعے حکام بالا تک پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ ناصر بھائی انتہائی شریف آدمی ہے اور اس نے ابھی تک کسی کو بھی نقصان نہیں پہنچایا مگر اس کو کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا کیونکہ اس گیراج میں تعمیراتی لکڑی اور سامان بھی تھا وہ بھی جل گئی۔ انہوں نے صوبائی وزیر اعلی سے مطالبہ کیا کہ عبدالناصر کو اسکے نقصان کا معاوضہ دیا جائے تاکہ یہ ازالا ہوسکے اور یہ ایک بار پھر اپنے لئے گاڑی خرید سکے۔

عبدلناصر نے بتایا کہ اسے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے بلاکر ان کو یقین دہائی کرائی کہ وہ بہت جلد ملزمان کو پکڑ کر ان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ ہمارے نمائندے نے ایس ایچ او تھانہ چترال سے مل کر ان سے اس کیس کے بارے میں پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ پولیس ہر زاویے سے اس کیس کی تفتیش کر رہی ہے او ر امید ہے کہ بہت جلد ہم ان مجرمان تک پہنچ جائیں گے۔

واضح رہے کہ چترال میں گیراجوں کے اندر کھڑی ہوئی گاڑیاں جلانے کی شرح دیگر اضلاع کے نسبت زیادہ ہے۔ اس سے پہلے آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر محبوب علی، چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر گلزار احمد اور حمید اللہ کی گاڑیاں بھی بلچ اور سینگور کے علاقوں میں جلائی گئی تھی۔ واضح رہے کہ عبدالناصر کی دو گاڑیاں گیراج میں کھڑی تھیں ان کا کہنا ہے کہ یوں لگتا ہے کہ کسی نے پٹرول چڑھکا کر ان کو آگ لگائی ہے جس سے دونوں قیمتی گاڑیاں اور گیراج مکمل جل کر راکھ ہوچکے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے