Home / اہم خبریں / نوشہرو فیروز میں گندگی کے ڈھیر، سڑکوں اور گلیوں میں گٹروں کا پانی اور شہر میں میھٹے پانی کی عدم فراہمی کیخلاف شہریوں کا احتجاج و دھرنا

نوشہرو فیروز میں گندگی کے ڈھیر، سڑکوں اور گلیوں میں گٹروں کا پانی اور شہر میں میھٹے پانی کی عدم فراہمی کیخلاف شہریوں کا احتجاج و دھرنا

نوشہرو فیروز (رپورٹ: محمد علی ملک) نوشہرو فیروز شہر بھر میں گندگی کے ڈھیر، سڑکوں اور گلیوں میں گٹروں کا پانی اور شہر میں میھٹے پانی کی عدم فراہمی کیخلاف شہریوں کا احتجاج و دھرنا۔ تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں گندگی کے ڈھیر سڑکوں اور گلیوں میں گٹروں کا پانی اور شہر میں میھٹے پانی کی عدم فراہمی کیخلاف شہریوں نے احتجاجی نکالی، ریلی اللہ والے چوک سے ہوتی ہوٸی پبلک ہیلتھ انجینٸر آفس پہنچی۔

مزید پڑھیں: چترال کے معروف سماجی کارکن اور کاروباری شحصیت عبدالناصر کی دو قیمتی گاڑیوں کو نامعلوم شرپسندوں نے نظر آتش کردیا
https://www.nopnewstv.com/unidentified-miscreants-set-fire ‎

مظاہرین کا کہنا تھا مٹھیانی روڈ، پڈعیدن روڈ، ٹھارو شاہ روڈ، سندھ کالونی، گرلس ہاٸی اسکول سمیت شہر بھر میں گندگی پھیلی ہوٸی ہے انتظامیہ نے ٹاؤن عملے کو ویزا پر چھوڑا ہوا ہے ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیں جس کی وجہ سے شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے، ریلی میں شریک مظاہرین کا شہر بھر میں گندگی اور میٹھا پانی فراہم نا کرنے کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گٸی مظاہرین نے پبلک ہیلتھ انجینٸر اور ٹی ایم او کے خلاف کاررواٸی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے