Home / اہم خبریں / متبادل توانائی سے بجلی منصوبوں پر چھوٹ نہ دی تو انڈسٹری تباہ ہوجائے گی۔ پاکستان سولر ایسوی ایشن

متبادل توانائی سے بجلی منصوبوں پر چھوٹ نہ دی تو انڈسٹری تباہ ہوجائے گی۔ پاکستان سولر ایسوی ایشن

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان سولر ایسوی ایشن اور کراچی الیکٹرنکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کی مشترکہ پریس کانفرنس، پاکستان سولر ایسوی ایشن کے عہدے دار ذکر کا کہنا تھا کہ حکومت نے منی بجٹ میں سیلز ٹیکس کا بم گرایا ہے، سابقہ حکومت نے متبادل توانائی سے بجلی منصوبوں پر چھوٹ دی تھی، حکومت نے سیلز ٹیکس واپس نہ لیا تو انڈسٹری تباہ ہوجائے گی، پوری دنیا متبادل ذرائع سے بجلی بنانے پر سبسڈی دیتی ہے، یہ واحد حکومت ہے جو متبادل ذرائع سے بجلی بنانے پر سبسڈی نہیں دے رہی ہے، سبسڈی نہ دینے سے 540 والٹ سولر کی پلیٹ 10 ہزار روپے مہنگی ہوجائے گی۔

 

مزید پڑھیں: جی ایس وی اور این ای ڈی نے کراچی میں پاکستان کے پہلے ساکر سٹی اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا
https://www.nopnewstv.com/pakistans-first-soccer-city ‎

حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ متبادل ذرائع سے بجلی منصوبوں پر ٹیکس نہیں لگائیں گے، حکومتی فیصلے سے متبادل توانائی 20 سے 25 فیصد مہنگی ہوجائے گی، سولر پینل 80 فیصد دیہی علاقوں میں لگائے جاتے ہیں، سولر پینل سے ٹیوب ویل چلائے جارہے ہیں، حکومتی فیصلے سے 1200 سے 1500 کنٹینرز پورٹ پر پھنس گئے ہیں۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے