Home / اہم خبریں / سمندر میں تیز ہواؤں کے سبب ڈوبنے والی لانچوں کے جاں بحق ماہی گیروں کے خاندانوں میں فوری امدادی رقوم مہیا کردی گئیں۔ فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی

سمندر میں تیز ہواؤں کے سبب ڈوبنے والی لانچوں کے جاں بحق ماہی گیروں کے خاندانوں میں فوری امدادی رقوم مہیا کردی گئیں۔ فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کے ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی کی ہدایت پر سمندر میں تیز ہواؤں کے سبب ڈوبنے والی لانچوں کے جاں بحق ماہی گیروں کے خاندانوں میں فوری امدادی رقوم مہیا کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سمندر میں تیز ہواؤں کے باعث ڈوبنے والی لانچوں کے جاں بحق ہونیوالے ابراہیم حیدری کے رہائشی 4 ماہی گیروں عبدالرحمن عرف کاکا ولد سعید حسین، محمد رفیق ولد خیرالامین، کامران ولد نور اسلام، فریداللہ او رفشری کے رہائشی جاں بحق ماہی گیر غوث الرحمن ولد نادر خان کے غم زدہ خاندانوں کو فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کے ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی کی ہدایت پرفوری امدادی رقوم مہیا کی گئیں۔

مزید پڑھیں: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں شبنم ورمانی کی کتاب شاہ عبداللطیف بھٹائی کے ساتھ سفر ”میں نے خود دیکھا“ کی تقریب رونمائی
https://www.nopnewstv.com/shah-abdul-latif-bhattai ‎

امدادی رقوم کوآرڈینیٹراحمد مجتبی بھٹی نے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیں۔ اس موقع پر عدیل جاموٹ، حیدر جاموٹ، مارکیٹ منیجر ناصر بونیری، اسسٹنٹ پی آر او صلاح الدین شیخ بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے