تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پی ایس ایس او ٹیبل ٹینس، بوائز میں ویلز اور گرلز میں سیڈر کالج فتح یاب

پی ایس ایس او ٹیبل ٹینس، بوائز میں ویلز اور گرلز میں سیڈر کالج فتح یاب

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان اسکول اسپورٹس اولمپک کے زیر اہتمام جاری کراچی اسکول گیمز کا ٹیبل ٹینس ایونٹ اختتام پذیر ہو گیا۔ پی ایس ایس او اے لیول بوائز اینڈ گرلز ٹیبل ٹینس مقابلے سندھ اسپورٹس بورڈ اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے۔ بوائز میں ویلز کالج اور گرلز میں سیڈر کالج نے میدان مار لیا ۔ نتائج کے مطابق بوائز مقابلوں میں ویلز اور نکسر کالج کے درمیان زبردست فائنل دیکھنے میں آیا جس میں ویلز کالج نے نکسر کالج کو 2-1 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ گرلز کا فائنل سیڈر کالج اور ہائی برو کالج کے درمیان کھیلا گیا جس میں سخت مقابلے کے بعد سیڈر کالج نے 2-1 سے فتح سمیٹ کر ٹائٹل جیت لیا۔ بوائز میں نکسر کالج کے زین اور گرلز میں سیڈر کالج کی فاطمہ بہترین کھلاڑی قرار دی گئیں۔

مزید پڑھیں: ٹریکٹر ریلی والے حساب دیں 3200 کسانوں کے ٹریکٹر کہاں فروخت کیے۔ حلیم عادل شیخ
https://www.nopnewstv.com/tractor-rally-account-where ‎

آرگنائزنگ سیکریٹری اسماعیل شاہ کے مطابق فائنل مقابلوں کے بعد اختتامی تقریب منعقد کی گئی جس کی مہمان خصوصی انٹر نیشنل کھلاڑی اورنیشنل میڈلسٹ حور فواد انٹرنیشنل کھلاڑی اور سینئر قومی چیمپئن حائقہ حسین مہمان اعزازی تھیں جنہوں نے ونر اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر پاکستان اسکول اسپورٹس اولمپک کے صدر سیف گوہر رضا، محمد رفیع، شاہد نواب اور دیگر بھی موجود تھے۔ کراچی اسکول گیمز ٹیبل ٹینس ایونٹ میں کراچی کے 11 اے لیول کالجز نے شرکت کی تھی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے