کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی کے علاقے حسن اسکوائر پر ہفتے کے روز ہونے والے احتجاج کے حوالے سے حقائق بتاتے ہوئے ترجمان کے۔ الیکٹرک نے وضاحت کی کہ علاقہ مکینوں پر کے۔الیکٹرک کے 28 لاکھ سے زائد واجبات ہیں۔ بار بار یاد دہانی کے باوجود واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی جس وجہ سے کے۔الیکٹرک کو انتہائی اقدام کرتے ہوئی نادہندگان کی بجلی منقطع کرنی پڑی۔
بعد ازاں علاقہ نمائندگان کی طرف سے واجبات کی جلد سے جلد ادائیگی کی یقین دہانی کے بعد بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی، ترجمان کے الیکٹرک علاقہ مکینوں سے گذارش ہے کہ اپنے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی جاری رہے۔