Home / اہم خبریں / سندھ حکومت نے کراچی شہر کے مختلف سب ڈویژنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا

سندھ حکومت نے کراچی شہر کے مختلف سب ڈویژنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا

کراچی (نوپ نیوز) کراچی میں کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے، سندھ حکومت نے شہر کے مختلف سب ڈویژنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا جس کا مقصد وائرس کی روک تھام ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 13 فیصد تک جا پہنچی۔ کورونا کیسز کی شرح میں خطرناک اضافے کو دیکھتے ہوئے حکومت نے ضلع وسطی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن ضلع وسطی کے چار سب ڈویژنز میں نافذ کیا گیا ہے۔ شہر کے جن علاقوں میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح زیادہ ہے، وہاں لاک ڈاؤن کے نفاذ کی حکمتِ عملی اپنائی جائیگی۔

مزید پڑھیں: پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 7 کے ترانے کا ٹیزر جاری کر دیا گیا
https://www.nopnewstv.com/psl-7-anthem-teaser-released

ضلع وسطی میں اومی کرون کے 106 کیسز رپورٹ ہوئے۔ گلبرگ، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی اور لیاقت آباد کی متعدد یوسیز کو سیل کردیا گیا۔ حکومت کی جانب سے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق آج سے ضلع وسطی کے 4 سب ڈویژنز میں نافذ کیا جانے والا مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 5 فروری تک نافذ العمل ہوگا۔ شہریوں کو بلا ضرورت نقل و حرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متاثرہ علاقوں میں ہوم ڈلیوری کی بھی اجازت نہیں ہوگی، تاہم اشیائے ضروریہ، دودھ کی دکانیں اور کھانے پینے کے دیگر سازوسامان کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے