Home / اہم خبریں / ٹک ٹاک ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 اور 8 کا آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیا

ٹک ٹاک ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 اور 8 کا آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) مختصر دورانیے کی ویڈیوز بنانے اور شیئر کرنے والے عالمی پلیٹ فارم، ٹک ٹاک ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے ساتویں اور آٹھویں ایڈیشن کا آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیا ہے۔ اس شراکت داری کے تحت آئندہ دو ایڈیشنز تک ایچ بی ایل پی ایس ایل کے مداح ٹک ٹاک کے ذریعے ایسا کنٹنٹ تیار کرسکیں گے جسے دنیا بھر میں دیکھا جاسکے گا۔ 27 جنوری سے شروع ہونے والی ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا پہلا مرحلہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا مرحلہ 10 سے 27 فروری تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ دو سالہ شراکت داری کے اس معاہدے کے تحت ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹک ٹاک کے ساتھ مل کر کنٹنٹ تیار کرے گا اور کرکٹ فینز ہیش ٹیگ
#KhelegaPakistan
کا استعمال کرتے ہوئے پلیٹ فارم پر ٹورنامنٹ کے ناقابل فراموش لمحات کو ایک ساتھ منا سکیں گے، جسے دنیا بھر میں موجود ایک ارب سے زائد صارفین دیکھ سکیں گے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے پی سی بی کا پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں سے تعلق مزید مضبوط ہوگا۔ کرکٹ فینز اس ایپ پر پری اور پوسٹ میچ کنٹنٹ کے علاوہ میچ کی جھلکیاں بھی ملاحظہ فرما سکیں گے۔ اس سے قبل ٹک ٹاک نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ شراکت داری کا کامیاب معاہدہ کیا تھا جسے ڈیڑھ ارب مرتبہ دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں: سرسید یونیورسٹی اسپورٹس کے فروغ کے لئے نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ کمشنر کراچی
https://www.nopnewstv.com/sir-syed-university-is-playing

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ انہیں ٹک ٹاک کے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 7 او ر8 کے آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بننے پر خوشی ہے۔ ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارم نے سوشل میڈیا کنٹنٹ کی تخلیق میں انقلاب برپا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ شائقینِ کرکٹ کو معیاری کرکٹ کے ساتھ ساتھ بھرپور تفریح بھی فراہم کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم نے لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے میڈیا، اسپانسرشپ اور براڈ کاسٹ رائٹس کی فروخت میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ پاکستان، مشرقِ وسطیٰ، ترکی اور افریقہ میں ٹک ٹاک کے ہیڈ آف برانڈ مارکیٹنگ پاؤل کاترب کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان میں کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آئندہ دو ایڈیشنز کے لیے آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بننے پر خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک آن لائن انڈسٹری کا آج ایک بڑا میدان بن چکا ہے جہاں صارفین اپنا ویڈیو کنٹنٹ تیار کرکے کھیلتے ہیں۔ ٹک ٹاک اب اپنے صارفین کے لیے خصوصی طور پر اس ایونٹ سے متعلق مختلف ویڈیوز نشر کرے گا۔ وہ یہ ایپ استعمال کرنے والی پاکستانی کمیونٹی کے لیے خصوصی فیچرز اور فلٹرز بھی متعارف کروائیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے