تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پنجاب پولیس کل رات سے حبس بےجا میں رکھے گئے جے یو آئی کارکنان کو فوری رہا کرے۔ علامہ راشد محمود سومرو

پنجاب پولیس کل رات سے حبس بےجا میں رکھے گئے جے یو آئی کارکنان کو فوری رہا کرے۔ علامہ راشد محمود سومرو

کراچی (نوپ نیوز) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کی جانب سے لاہور میں جے یو آئی کارکنان کی گرفتاری اور تضحیک آمیز رویئے کی مذمّت کرتے ہوۓ کہا کہ سانحہ انارکلی کے بعد جے یو آئی کے کارکنان کے ساتھ پنجاب پولیس کا رویہ قابل مذمت ہے، جے یو آئی انسان دوستی پر یقین رکھتی ہے میئو ہسپتال کے باہر ہمارے کارکنان سے روا سلوک انسانیت سوز ہے۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 اور 8 کا آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیا
https://www.nopnewstv.com/tik-tok-became-the-official

جے یو آئی رہنماؤں مولانا سلیم اللہ قادری، حافظ فہیم الدین کو پولیس نے گزشتہ رات زد و کوب کیا، پولیس سانحے انارکلی کی تحقیقات کرنے کی بجائے جے یو آئی کارکنان پرنزلہ گرا رہی ہے، جے یو آئی کارکنان کی گرفتاری پنجاب پولیس کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے، پنجاب پولیس کل رات سے حبس بےجا میں رکھے گئے جے یو آئی کارکنان کو فوری رہا کرے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

گیانچند ایسرانی کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے بورڈ کا 24واں اجلاس، ڈیزاسٹر فنڈ کی سرمایہ کاری اور امدادی نظام مزید مؤثر بنانے کی منظوری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) مشیر وزیراعلیٰ سندھ برائے محکمہ بحالی گیانچند ایسرانی کی زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے