تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کا آئی جی پنجاب کو ٹیلیفون، جے یو آئی کے زمہ داران کے ساتھ ناروا رویہ پر افسوس کا اظہار

سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کا آئی جی پنجاب کو ٹیلیفون، جے یو آئی کے زمہ داران کے ساتھ ناروا رویہ پر افسوس کا اظہار

کراچی (نوپ نیوز) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری مولانا عبدالغفورحیدری کی آئی جی پنجاب راؤ سردار علی سے سانحہ انارکلی پر ٹیلیفونک گفتگو کرتے پولیس کی جانب سے جے یو آئی کے زمہ داران کے ساتھ ناروا رویہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ گزشتہ رات سے جے یو آئی کے دو کارکنان کو پولیس اور اداروں نے گرفتار کیا ہے، میو ہسپتال کے باہر جے یو آئی کے صوبائی رہنما مولانا سلیم اللہ قادری، حافظ فہیم الدین کو پولیس نے حبس بےجا میں رکھا، پولیس مجرموں کو گرفتار کرنے کے بجائے جے یو آئی کے زمہ داران کو تنگ کر رہی، جے یو آئی کہ زمہ داران میو ہسپتال پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر گئے تھے، جے یو آئی امن پسند اور جمہوری جماعت ہے۔

مزید پڑھیں: ایم یس ایف ن کے نوجوان بلدیاتی انتخاب کے لئے پارٹی کے مقامی رہنماؤں کے ساتھ معاونت اور منصوبہ بندی شروع کردیں۔ یاسر عدیل شیخ
https://www.nopnewstv.com/initiate-support-and-planning

اس معاملہ کی انکوائری کروائی جائے زمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے، گزشتہ رات سے لاپتہ کارکان کی گرفتاری کی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، مولانا عبدالغفورحیدری کا مطالبہ کیا کہ گزشتہ رات سے گرفتار کارکنان کو فوری رہا کیا جائے، آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے مولانا عبدالغفورحیدری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

محرم الحرام کے دوران امن، بین المسالک ہم آہنگی اور شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، محمد احسن ناغڑ

حیدرآباد، (اسٹاف رپورٹر) استحکام پاکستان آرگنائزیشن (آئی ایس پی او) کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے