Home / اہم خبریں / شیل پاکستان نے پی ایس ایل 7 کرکٹ کے لیے ملتان سلطانز کی ٹیم کو اسپانسر کرنے کا اعلان

شیل پاکستان نے پی ایس ایل 7 کرکٹ کے لیے ملتان سلطانز کی ٹیم کو اسپانسر کرنے کا اعلان

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) شیل پاکستان ’ملتان سلطانز‘ کے ممتاز اسپانسرز میں سے ایک ہے جو دفاعی چیمپئنز اور گزشتہ کئی سیزنز کے دوران ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (ایچ بی ایل پی ایس ایل) میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا سیزن 27 جنوری 2022 سے شروع ہوگا جبکہ فائنل 27 فروری 2022 کو کھیلا جائے گا۔ ملتان سلطانز 2021 کی پی ایس ایل چیمپئنز شپ کی فاتح ٹیم ہے۔ اس نے یہ لیگ مثالی وکٹ کیپر اوربلے باز، محمد رضوان کی شاندار کپتانی میں جیتا تھا جنھیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ’کرکٹر آف دی ایئر‘ بھی قرار دیا گیا ہے۔ رضوان نے حال ہی میں یونائٹیڈ عرب امارت میں منعقدہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں شاندار فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر معمولی اننگز کھیلیں تھیں اور ہائی اسکور کیا تھا۔ دفاعی چیمپئنز ملتان سلطانز کی اسپانسرشپ کی صورت میں پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں کے بارے میں شیل پاکستان کے کنٹری چیئر، وقار صدیقی نے اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ”ہمیں ملتان سلطانز کی مقابلہ کرنے کی صلاحیت اور جنون پر زبردست اعتماد ہے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ مزید ٹورنامنٹس میں بھی اپنی فتح کا سفر جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے رسجا کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
https://www.nopnewstv.com/phf-congratulates-the-newly ‎

شیل پاکستان صحت بخش سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔“ وقار صدیقی نے مزید کہا کہ ”اس مقابلے میں اسپانسرشپ کا مقصد صارفین کو کچھ جوش دلانے والی تفریح فراہم کرنا ہے۔ پاکستان ایک ایسی قوم ہے جو کرکٹ سے محبت کرتی ہے اور اِس سے پوری طرح لطف اندوز ہوتی ہے، خاص طور پر جب عالمی معیار کے کھلاڑی ملتان سلطانز کی جانب سے کھیل رہے ہوں اور اسے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں ایک طاقتور حریف بنا رہے ہوں۔“ شیل پاکستان کے ساتھ اس کامیاب تعاون پر ملتان سلطانز ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ”ہم شیل کے ساتھ اس شراکت پر پرجوش ہیں جو ہماری تیاریوں میں مزید تقویت فراہم کرے گی کیوں کہ ہمارا مقصد ایچ بی ایل پی ایس ایل کی پہلی ٹیم بننا ہے جس نے دوبارہ اپنا اعزاز جیتا ہے۔ یہ اسپانسرشپ ملتان سلطانز کے برانڈ میں مزید ویلیو کا اضافہ کرے گی اور ہمیں توقع ہے کہ ہم کرکٹ کے لاکھوں شائقین کو زبردست تفریح فراہم کریں گے۔

ملتان سلطانز کے چیف آپریٹنگ آفیسر سید حیدر اظہر نے اپنی ٹیم کے کپتان کے خیالات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ”ہمیں ایک مرتبہ پھر شیل کا پارٹنر بننے پر خوشی ہے جو اپنی انڈسٹری کا ممتاز برانڈ ہے۔ ہمیں توقع ہے کہ ہم اس توانائی اور جذبے کو کام میں لائیں گے جس کا مقصد ملتان سلطانز کے لیے ایک اعزاز حاصل کرنا ہے۔“ پی ایس ایل پاکستان کرکٹ ایک انتہائی کامیاب برانڈ کے طور پر سامنے آئی ہے جبکہ ملتان سلطانز، آج، سب سے بڑی فرینچائز ٹیموں میں ایک ہے اور انتہائی کامیاب کارپوریٹ پارٹنرز کو اپنی جانب راغب کر رہی ہے۔ یہ شراکت شیل کے کسٹمرز کو بھی شیل وی پاور کی خریداری پر زبردست پیشکشوں سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرے گی۔ شیل وی پاور ایک پریمیم، ہائی اوکٹین ایندھن ہے جو کاروں اور موٹر سائیکلوں کے انجنوں کو ناقابل شکست کارکردگی اور تحفظ فراہم کرتا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے