تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈاکٹر عافیہ کی والدہ عصمت صدیقی کی طبعیت بگڑ گئی اسپتال میں داخل، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی پوری قوم سے خصوصی طور پر دعاﺅں کی اپیل

ڈاکٹر عافیہ کی والدہ عصمت صدیقی کی طبعیت بگڑ گئی اسپتال میں داخل، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی پوری قوم سے خصوصی طور پر دعاﺅں کی اپیل

کراچی (نوپ نیوز) ڈاکٹر عافیہ صدیقی و ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی والدہ عصمت صدیقی کو شدید علالت کے باعث علاج کیلئے آغا خان اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز کی ہدایت پر انہیں ایڈمٹ کرلیا گیا۔ ان کی طبیعت جمعہ کی شب سے ناساز تھی۔ ہفتہ کو صبح سویرے طبیعت زیادہ بگڑ جانے کے باعث انہیں فوری طورپر اسپتال لے جایا گیا۔ عافیہ موومنٹ میڈیا انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے بتایا ہے کہ ان کی والدہ عصمت صدیقی اس وقت انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں زیرعلاج ہیں۔ جہاں ان کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔

 

مزید پڑھیں: روحانی طلبہ جماعت ضلع جنوبی لیاری ٹاؤن کراچی کی تشکیل براۓ سال 2022 کردی گئی
https://www.nopnewstv.com/the-selection-of-rohani-jamat ‎

 

انہوں نے کہا کہ الحمدللہ ، والدہ کو کورونا نہیں ہے، ان کا کووڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ شدید بخار کی وجہ سے ان کو سانس لینے میں تکلیف ہو رہی ہے اور گردوں کے پرانے مرض کی وجہ سے بھی وہ علیل رہتی ہیں۔ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی میں مسلسل تاخیر کے عمل کے باعث وہ ہر وقت گہرے صدمے کی کیفیت میں اپنی بیٹی کو یاد کرتی رہتی ہیں۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے پوری پاکستانی قوم اور بیرون ملک ڈاکٹر عافیہ کے سپورٹرز سے اپیل کی ہے کہ ان کی والدہ کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی طور پر دعاﺅں کا اہتمام کریں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے