کراچی (نوپ نیوز) کراچی پریس کلب کے انتخابات میں ڈیموکریٹس پینل کے کلین سوئپ پر پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو جمعیت علمائے اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو اور صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر مولانا سمیع الحق سواتی نے مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2022 میں دی ڈیمو کریٹس پینل کی کامیابی پر تمام عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دی ڈیمو کریٹس پینل کے کامیاب صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری محمد رضوان بھٹی کی صحافتی برادری کے مسائل کیلئے کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ کراچی پریس کلب نے ہمیشہ وطن عزیز میں جمہوری روایات کا بھرم قائم رکھا ہے، کراچی پریس کلب نے کھٹن آمرانہ ادوار میں بھی آئین شکن طاقتوں کا دیدہ دلیری سے مقابلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: ممتاز بزرگ، جید عالم دین، نڈر بے باک، جرأت مند، مجاہد ختم نبوت حضرت مولانا اکرم طوفانی سرگودھا میں انتقال فرما گئے
https://www.nopnewstv.com/molana-akram-toofani-passed-away
ان کا کہنا تھا کہ کراچی پریس کلب کی نئی کابینہ صحافتی مسائل کے حل کیلئے اپنا سفر جاری رکھے گی، جمعیت علمائے اسلام نے صحافت پر قدغنوں کیخلاف ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔ ترقی یافتہ قوموں میں سیاست اور صحافت کا چولی دامن کا رشتہ ہوتا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ جمعیت علمائے اسلام کراچی پریس کلب کی نئی کابینہ کیساتھ ان کے شانہ بشانہ رہے گی۔
![]()