تازہ ترین
Home / اہم خبریں / محبان پاکستان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام عظیم الشان شکریہ پاکستان کانفرنس کا انعقاد

محبان پاکستان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام عظیم الشان شکریہ پاکستان کانفرنس کا انعقاد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ریاست پاکستان کی جانب سے 1971 میں مشرقی پاکستان میں دفاع پاکستان کے لئے بہاری برادری سے تعلق رکھنے والے ایسٹ پاکستان سیول آرمڈ فورسز کے شہدا اور جانبازوں کی شاندار پزیرائی پر ہدیہ تبریک و تشکر کے لئے محبان پاکستان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اورنگی ٹاٶن میں ایک عظیم الشان شکریہ پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے حامد اسلام خان، ممتازعالم، میجر مسرت، ممتاز حسین انصاری، ڈاکٹر شکیل احمد، جمیل احمد، ضیا محمد، نعیم اقبال اور نظام الدین اشعر نے خطاب کیا۔

مزید پڑھیں: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں سجنے والے پاکستان لرننگ فیسٹیول میں بچوں کے لیے28 دلچسپ کتابوں کا اجراء
https://www.nopnewstv.com/interesting-books-for-children

یاد رہے کہ تین نومبر سے لیکر 16 دسمبر تک ملک کے نصف درجن شہروں کے آرمی ہیڈ کواٹرز میں پر وقار تقاریب پزیرائی کا انعقاد کیا گیا جہاں افواج پاکستان کے اعلیٰ افسران نے 1971 میں مشرقی پاکستان کی محاذ پر دفاع وطن کا فریضہ انجام دینے والے افسران و جوانوں اور ان کے عزیز و اقارب کی شاندار میزبانی کی اور انھیں اعزاز و تکریم سے نوازا اس موقع پر اپنے خطاب میں چیرمین محبان پاکستان فاؤنڈیشن ممتاز حسین انصاری نے کہا کہ تاخیر سے ہی سہی ریاست نے بالآخر بہاری برادری کی لازوال قربانیوں کا برملا اعتراف کرکے اپنے ایک شفیق ماں ہونے کا ثبوت دیا ہے ریاست کا یہ اقدام انتہائی قابل تحسین ہے اس اقدام سے جزبہ پاکستانیت اور نظریہ پاکستان کو تقوییت ملے گی اس اقدام پر افواج پاکستان بالخصوص آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مبارکباد کے مستحق ہیں کانفرنس میں اورنگی سمیت شہر کے دیگر مقامات سے بہاری برادری اور ای پی سی اے ایف کے جانبازوں اور خواتین کی ایک بڑی تعدا نے شرکت کی۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے