کراچی (نوپ نیوز) جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن، سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری، مرکزی ترجمان اسلم غوری کا جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر مفتی عبدالستار کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔ جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے دکھ کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ ہم ایک بہت بڑے سیاسی اور مذہبی رہنما سے محروم ہوگئے۔ مرتے دم تک انہوں نے جماعت سے اپنی وفاداری دکھائی۔ انہوں نے منبر ومحراب ،درس وتدریس کے علاؤہ پارلیمنٹ میں بھی اسلام دشمن قوتوں کو للکارا۔ سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ انہوں نے پاکستان اور بالخصوص بلوچستان کے مسائل پر بے باک اپنی رائے کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ ایک عرصے تک جمعیت علماء اسلام صوبہ بلوچستان کے سیکرٹری جنرل رہ کر جماعتی فرائض کو بخوبی سر انجام دیا۔ مرکزی ترجمان اسلم غوری نے دکھ کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پر نہیں کیا جاسکے گا۔ پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔