تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی کے علاقے گلشنِ معمار میں ڈمپر اور موٹر سائیکل کے تصادم کے باعث 3 افراد جاں بحق جبکہ 1 شخص زخمی

کراچی کے علاقے گلشنِ معمار میں ڈمپر اور موٹر سائیکل کے تصادم کے باعث 3 افراد جاں بحق جبکہ 1 شخص زخمی

کراچی (رپورٹ: فیصل نظیر) کراچی کے علاقے گلشنِ معمار میں ڈمپر اور موٹر سائیکل کے تصادم کے باعث 3 افراد جاں بحق جبکہ 1 شخص زخمی ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلشنِ معمار بس اسٹاپ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکلز پر سوار 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی میتیں اور ایک زخمی شخص کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حادثہ سپر ہائی وے گلشنِ معمار کٹ کے قریب پیش آیا۔ حادثہ پیش آنے کے وقت 2 موٹر سائیکلز پر 4 مختلف افراد سوار تھے جنہیں ڈمپر نے ٹکر مار کر 3 افراد کی جان لے لی۔ زخمی شخص کو عباسی ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ میں کھیلوں کے فروغ کے لیے نئی اسپورٹس پالیسی 2026ء نافذ، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت نے کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے