تازہ ترین
Home / اہم خبریں / گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ٹنڈو آدم میں اسپورٹس ویک کا اختتام، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر ملک امام الدین شوقین تھے

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ٹنڈو آدم میں اسپورٹس ویک کا اختتام، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر ملک امام الدین شوقین تھے

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ٹنڈو آدم میں اسپورٹس ویک کا اختتام، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین آئل اینڈ گیس سوشل ڈویلپمنٹ کمیٹی سانگھڑ سینیٹر ملک امام الدین شوقین تھے۔ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ٹنڈو آدم پہنچنے پر امام الدین شوقین کا اسٹوڈنٹس اور اساتذہ کی جانب سے پرتپاک استقبال، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ٹنڈو آدم میں اسپورٹس ویک کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر ملک امام الدین شوقین کا کالج اسٹوڈنٹس اور اساتذہ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا چیئرمین آئل اینڈ گیس سوشل ڈویلپمنٹ کمیٹی سانگھڑ سینیٹر امام الدین شوقین نے آئل اینڈ گیس کے فنڈ سے کالج کے طالبات کیلئے چار عدد کلاس روم اور واش روم نئے تعمیر کروانے کا اعلان کیا اسکے علاوہ جلد از جلد ڈیجیٹل لائبریری کی اسکیم بھی گورنمنٹ سندھ سے منظور کروانے کا وعدہ کیا کالج انتظامیہ کی شکایت پر کالج کی زمین پر موجودہ قبضے کو چھوڑوانے کیلئے مختیارکار اور متعقلہ عملے سے رابطہ کر کے قبضہ ختم کروانے کہ فوری احکامات جاری کیے اور گرلز کالج کہ اسپورٹس ویک کے تمام اخراجات اپنے جیب سے ادا کیے جس پر انتظامیہ اور طالبات نے سینیٹر ملک امام الدین شوقین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے