Home/اہم خبریں/کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر ممکنہ کا اقدامات کئے جارہے ہیں۔ نوجوانوں کو ہر کھیل میں صلاحتیں اجاگر کرنے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ کمشنر کراچی
کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر ممکنہ کا اقدامات کئے جارہے ہیں۔ نوجوانوں کو ہر کھیل میں صلاحتیں اجاگر کرنے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ کمشنر کراچی
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہا کہ وہ کراچی میں ہر کھیل کے لئے کام کرنے اور نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کے خواہشمند ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی کو کھیلوں کی سرگرمیوں کا مرکز بنایا جائے گا۔ کوشش کی جاۓ گی سارا سال کراچی میں کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں۔ اس سلسلہ محکمہ کھیل اور کھیلوں کی تنظیموں کی شرکت سے مختلف کھیلوں کے پروگراموں کے انعقاد کے لئے تیاریاں کی جارہی ہیں اور کھیلوں کا کیلینڈر بنایا جار ہا ہے کوشش کی جائے گی ہر ماہ کسی ایک کھیل کی ٹیموں کا ٹورنامنٹ منعقد ہو۔ کمشنر کراچی کرکٹ ٹیم بھی بنائی جائے گی جس میں انتظامیہ اور دوسرے شعبوں کے کرکٹ کے شوقین بھی شامل ہوں گے وہ معین خان اکیڈمی میں تھرڈ لا اسٹوینٹس کرکٹ لیگ 2021 کی افتتاحی تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ سیکریٹر ی اسپورٹس اختر عنایت بھرگڑی نے تقریب کی صدارت کی۔ کمشنر نے کہا کہ کراچی کے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں اسپورٹس کا اہم کردار ادا ہے۔ کھیلوں کے فروغ سے نوجوانون کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع ملیں گے اور کھیل کے میدان میں نوجوانوں کی صلاحتیں اجاگر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ان سے ایک وفد نے ملاقات کی اور اونٹاریو کینیڈا کی کرکٹ ٹیم کی کراچی دورہ کی تفصیلات بتائیں، انہوں نے بتایا کہ فروری میں اونٹاریو پولیس کی کرکٹ ٹیم دورہ کر رہی ہے وہ کراچی میں کرکٹ میچز منعقد کرنا چاہتے ہیں۔ جونوجوان کرکٹ میچز کھیلیں گے اسی ٹیم کو وہ کینڈا میں مدعوکیا جائے گا۔ اس موقع پر جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ اور دیگر نے بھی خطا ب کیا۔