Home / اہم خبریں / فواد چودھری نے سندھ کا بلدیاتی قانون سرے سے پڑھا ہی نہیں۔ بغیر پڑھے بلدیاتی قانون پر رائے دینا فواد چودھری کو زیب نہیں دیتا۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب

فواد چودھری نے سندھ کا بلدیاتی قانون سرے سے پڑھا ہی نہیں۔ بغیر پڑھے بلدیاتی قانون پر رائے دینا فواد چودھری کو زیب نہیں دیتا۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب

کراچی (رپورٹ ذیشان حسین) ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کراچی و سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب کا وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری رد عمل دیتے ہوۓ کہا کہ فواد چودھری نااہل وفاقی حکومت کے نااہل ترجمان ہیں۔ فواد چودھری نے سندھ کا بلدیاتی قانون سرے سے پڑھا ہی نہیں۔ بغیر پڑھے بلدیاتی قانون پر رائے دینا فواد چودھری کو زیب نہیں دیتا۔ فواد چودھری ثابت کریں کس طرح سندھ کا بلدیاتی قانون آرٹیکل 140 اے سے متصادم ہے؟ سندھ کے گورنر نے جو اعتراضات عائد کیے سندھ اسمبلی نے انہیں دور کیا ہے۔ پی ٹی آئی والے دو کشتیوں کے سوار ہیں۔ یہ پہلے بولتے ہیں پھر سوچتے ہیں، فواد چودھری صاحب بغض اور عناد کا چشمہ اُتار دیں۔ آپکی سندھ کی قیادت اور اتحادیوں نے پرفارم نہیں کیا۔ یہ صرف راہ فرار اختیار کرنے کے لئے پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے عوام کی امنگوں کے مطابق بلدیاتی قانون دیا ہے۔ سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے جارہی ہے۔ سندھ کے عوام پی ٹی آئی اور آپکے اتحادیوں کو مسترد کردینگے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے