تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ماہی گیروں کو صحت اور علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی پاکستان رینجرز سندھ کا مشن ہے۔ سیکٹر کمانڈر عبداللہ شاہ غازی 40 ونگ بریگیڈئر بلال محمود

ماہی گیروں کو صحت اور علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی پاکستان رینجرز سندھ کا مشن ہے۔ سیکٹر کمانڈر عبداللہ شاہ غازی 40 ونگ بریگیڈئر بلال محمود

کراچی (رپورٹ ذیشان حسین) ماہی گیروں کو صحت اور علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی پاکستان رینجرز سندھ کا مشن ہے۔ فشر مینزکو آپریٹو سوسائٹی کے اشتراک سے اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ جزیرہ بھٹ کے کراچی آئی لینڈ اسکول میں فری میڈیکل کیمپ کے دورہ کے موقع پرعبداللہ شاہ غازی 40 ونگ کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈئر بلال محمود کی ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی اور بزرگ ماہی گیروں سے بات چیت، تفصیلات کے مطابق جزیرہ بھٹ کے کراچی آئی لینڈ اسکول میں پاکستان رینجرز سندھ عبداللہ شاہ غازی 40 ونگ کے اشتراک سے ایک فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ فری میڈیکل کیمپ شہر کے بہترین ہسپتالوں کے بہترین ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے حصہ لیا۔ فری میڈیکل کیمپ میں تمام بیماریوں کے علاج کی تشخیص اور ادویات مہیا کی گئیں۔ فری میڈیکل کیمپ سے بھٹ آئی لینڈ کے ماہی گیروں کی بڑی تعداد نے استفادہ حاصل کیا۔ ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے مہمان خصوصی عبداللہ شاہ غازی 40 ونگ کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈئر بلال محمود کا جزیرہ بھٹ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا۔ سیکٹر کمانڈر بریگیڈئر بلال محمود نے فری میڈیکل کیمپ کے تمام شعبوں کا دورہ کیا۔ اور فری میڈیکل کیمپ پر موجود سینئر ڈاکٹروں اور مریض ماہی گیروں سے بھی میڈیکل کیمپ میں موجود سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا۔ معزز مہمان نے فری میڈیکل کیمپ میں بہترین سہولیات کی فراہمی پر ڈاکٹروں اور انتظامیہ کی تعریف کی۔اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ فری میڈیکل کیمپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی عبداللہ شاہ غازی 40 ونگ کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈئر بلال محمود نے کہا کہ ماہی گیروں کو صحت اور علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی پاکستان رینجرز سندھ کا مشن ہے۔ فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کے اشتراک سے اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سمندر کا سینہ چیر کر وطن عزیز کے لیے کروڑوں ڈالر زرمبادلہ کمانے والے ماہی گیر ہمارا سرمایہ ہیں۔ پاکستان رینجرز سندھ 40 ونگ عبداللہ شاہ غازی اپنے ماہی گیروں کی صحت اور علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ماہی گیر آبادیوں میں فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کے اشتراک سے فری میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کرے گی۔ تاکہ غریب ماہی گیروں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ سیکٹر کمانڈرعبداللہ شاہ غازی 40 ونگ بریگیڈئر بلال محمود نے کہا کہ بھٹ آئی لینڈ پر صحت کی سہولیات کے ساتھ ساتھ صاف پانی کی فراہمی بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ ماہی گیروں کے پانی کے مسئلہ کو بھی حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان رینجرز سندھ ہمیشہ ماہی گیروں کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں رہی ہے۔ اور بھٹ آئی لینڈ سمیت مختلف ماہی گیر آبادیوں میں فری میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کرتی رہی ہے۔ ماہی گیروں کی صحت کے حوالے سے پاکستان رینجرز سندھ کی گرانقدر خدمات ہیں۔ جس پر ماہی گیر پاکستان رینجرز سندھ اور خاص طور پر عبداللہ شاہ غازی 40 ونگ رینجرز کراچی سیکٹر کمانڈر بریگیڈئر بلال محمود کے انتہائی ممنون اور مشکور ہیں۔ لیاری ہربل ہسپتال اور لیاری جنرل ہسپتال کے پیرا میڈیکل اسٹاف کی کاوشوں سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ممکن ہو سکا۔ فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی ان کے اس نیک مشن میں ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی ہو گی۔ ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی نے مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر بریگیڈئر بلال محمود کو فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کی یادگاری شیلڈ پیش کی۔ تقریب میں ایاز بھٹی، ستار بھٹی، محمد حسین، حاجی ہاشم سمیت بزرگ ماہی گیروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے