میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ میں نامور شاعر محبوب علی ڈیپر کی کتاب (ٽانڊن تي پير) کی تقریب رونمائی، تقریب کا اہتمام روحانی تحریک درگاہ فقیر آباد شریف کی جانب سے کیا گیا، تقریب میں سید فقیر محمد شاہ نقوی سندھ کے معروف شاعر سید جعفر شاہ، سندھ سلامت فورم کے رہنماؤں پروفیسر عبیداللہ لاکہیر، منور علی بٹ، محبوب علی محبوب ڈیپر، ممتاز سومرو، فیض محمد چنجنی، آفتاب احمد چنہ، اسلم چانڈیو سمیت بڑی تعداد میں شاعروں، ادیبوں اور صحافیوں نے شرکت کی اس موقع پر محبوب علی ڈیپر کی کتاب ٹانڈوں پر پاؤں کی رونمائی کی گئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید فقیر محمد شاہ نقوی نے کہا کہ سندھ میں شاعروں کے پاس بولی کا زخیرہ ہے انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعہ سماج کی عکاسی کی ہے محبوب شاعری کی ہر صنف پر لکھا ہے وہ عوامی شاعر ہے پروفیسر عبیداللہ لاکہیر، مولانا نثار احمد ڈہر، ممتاز علی سومرو، آفتاب احمد چنہ، سید سہیل احمد شاہ نقوی نہ کہا کہ محبوب ڈیپر نے ادب کی خدمت کی ہے اس موقع پر نامور شاعر محمد عمر تیونو، صادق سوڈہر، اللہ واریو بھٹو و دیگر نے شاعری پیش کی اور نیشنل پریس کلب میہڑ کی ٹیم نے خصوصی طور شرکت کی۔