کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی سی بی کی اجازت سے اور پاکستان کرکٹ کلب کے زیراہتمام منعقدہ آل کراچی جمشید عمر انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مذید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا ٹی ایم سی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں داؤد اسپورٹس نے میٹرو پولیٹن کرکٹ کلب کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی میٹرو پولیٹن کرکٹ کلب کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ 41۰3 اوورز میں 170 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی عثمان شاہ نے 46 رنز فرید شاہ نے 39 رنز اور ہریر شاہد نے 37 رنز اسکور کئے داؤد اسپورٹس کے کپتان نور ولی نے 41 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ضیاء اللّٰہ اور جنید نعیم نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جواب میں داؤد اسپورٹس نے مطلوبہ ہدف 174 رنز پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا نوید خان نے 55 رنز، شیراز علی نے 31 رنز، ذاکر ملک نے 29 رنز اور نور ولی نے ناقابل شکست 18 رنز اسکور کئے میٹرو پولیٹن کرکٹ کلب کی جانب سے محمد حمزہ، علی عمر، کاشف علی، نوید الامین اور سہیل خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض محمد ریحان اور عقیل عادل نے سرانجام دئیے جبکہ محمد احسن آفیشل تھے ٹی ایم سی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں شمیل کرکٹ کلب نے وقاص اکبر کی جارحانہ سینچری کی بدولت رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دیدی رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 39۰3 اوورز میں 273 رنز اسکور کئے افنان خان نے 88 رنز، اسد اقبال نے 60 رنز اور سلیمان سلیم نے 44 رنز اسکور کئے شمیل کرکٹ کلب کے اختر عباس نے چار جبکہ حماد خان اور محمد اذان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جواب میں شمیل کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 274 رنز 40۰1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا وقاص اکبر نے ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ناقابل شکست سینچری 171 رنز 123 گیندوں پر 18 چوکّوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے بناۓ محمد اذان نے ناقابل شکست 49 رنز اور مختیار نیازی نے 36 رنز اسکور کئے احسان اللّٰہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض نذیر بٹ اور محمد یونس نے سر انجام دئیے جبکہ محمد احسن آفیشل اسکورر تھے۔