Home / اہم خبریں / عقیدہ ختم نبوت اور صحابہ کرام کے ناموس کے تحفظ کیلئے ہر دم تیار و بیدار ہیں۔ علامہ راشد خالد محمود سومرو

عقیدہ ختم نبوت اور صحابہ کرام کے ناموس کے تحفظ کیلئے ہر دم تیار و بیدار ہیں۔ علامہ راشد خالد محمود سومرو

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جے یو آئی پی ایس 116 بلدیہ ٹاؤن ضلع کیماڑی کے تحت عوامی جلسے میں بڑی تعداد میں شہری امڈ آئے، جمعیت علماء اسلام سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ راشد خالد محمود سومرو، مولانا نورالحق اور قاضی منیب الرحمن کے پرجوش خطابات نے سماں باندھ دیا، جے یو آئی پی ایس 116 کے تحت عمر فاروق کالونی اتحاد ٹاؤن روڈ پر عظیم الشان سیرت خاتم الانبیاء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے اور پنڈال کے باہر سڑکوں پر بھی بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے، جلسہ عام سے قاری محمد عثمان، مولانا عمر صادق، سید اکبر شاہ ہاشمی، ڈاکٹر عطاء الرحمن خان، مفتی فیض الحق سمیت سرکردہ علماء کرام اور رہنمائوں نے بھی خطاب کیا، اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مولانا فخرالدین رازی نے انجام دیے جبکہ صدارت جے یو آئی پی ایس 116 کے امیر مولانا کفایت اللہ اور انتظامی امور کی نگرانی مولانا مظہرالدین کھوسو اور مولانا حمیدالرحمن نے کی، علامہ راشد خالد محمود سومرو نے اپنے خطاب میں کہا کہ قادیانیوں کی اعلانیہ تبلیغی سرگرمیوں میں حکومتی سہولت کاری کار فرما ہے، پی پی پی کا بلدیاتی ترمیمی بل اٹھارہویں ترمیم سے متصادم ہے، ارسلان محسود کا قتل ماورائے عدالت قتل عام کا تسلسل ہے، منصوبہ بندی کے تحت نظریاتی دہشت گرد پالیسی ساز اداروں اور عہدوں پر بٹھائے جا چکے ہیں، بلدیاتی انتخابات میں عوام حکمرانوں کا بوریا بستر گول کر دیں گے، اگر بلدیاتی انتخابات میں عوام کا مینڈیٹ ہائی جیک کیا گیا تو اس کا ردعمل انتہائی تباہ کن ہوگا، حکمرانوں کا طرز حکومت ملکی سالمیت، اتحاد و یگانگت کیلئے خطرہ ہے، عقیدہ ختم نبوت اور صحابہ کرام کے ناموس کے تحفظ کیلئے ہر دم تیار و بیدار ہیں، دینی اقدار اور پاکستان کے وقار کا تحفظ ہمارا ایمان ہے، ختم نبوت کے قانون کو ختم کرنے کے لئے سیالکوٹ جیسے غیر اسلامی غیر اخلاقی انسانیت سوز بیہودہ واقعات کروائے جارہے ہیں، ظلم، کرپشن، نا انصافی اور بے روزگاری کی انتہا سے نااہل حکمران اپنا حق حکمرانی کھو چکے، معصوم نوجوان ارسلان محسود کی شہادت انتہائی قابل مذمت اور صوبہ میں لاقانونیت کا مظہر ہے،عوام دشمن نظام نے مہنگائی، بے روزگاری، غربت کے باعث پسے ہوئے طبقات پر زندگی تنگ کر دی، حکومتیں عوام کو ریلیف دینے کے لئے بنتی ہیں لیکن پاکستان میں جو بھی حکومت بنی اس نے اپنوں کو نوازنے اور قومی دولت کی لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا، نئے ٹیکس حکومت کی معاشی دہشت گردی اور عوام دشمنی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے