تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ہماری تجاویز شامل کیے بغیر یہ کہنا کہ جماعت اسلامی کو اعتماد میں لیا ہے، درست نہیں۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن

ہماری تجاویز شامل کیے بغیر یہ کہنا کہ جماعت اسلامی کو اعتماد میں لیا ہے، درست نہیں۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ اور صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی کی ادارہ نور حق آمد، امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن و دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی، ملاقات میں بلدیاتی ترمیمی بل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے ترمیمی بل پر جماعت اسلامی کے اعتراضات اور تحفظات سے آگاہ کیا اور کہا کہ ترمیمی بل کی منظوری سے قبل ہی وزیر اعلیٰ کو جماعت اسلامی کی تجاویز اور سفارشات ارسال کی گئی تھی، ترمیمی بل پر ہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔ ہماری تجاویز کو شامل کیا جائے، بااختیار شہری حکومت کے مؤقف پر قائم ہیں بات چیت کے دروازے کھلے ہیں، ہماری تجاویز اہل کراچی کے مفاد میں ہیں لیکن منظور کردہ بل میں ان کو شامل نہیں کیا گیا، ہماری تجاویز شامل کیے بغیر یہ کہنا کہ جماعت اسلامی کو اعتماد میں لیا ہے درست نہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے