تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کمپری ہینسیو گراؤنڈ میرپورخاص میں سپر لیگ ٹیپ بال کرکٹ کا آغاز ہوگیا

کمپری ہینسیو گراؤنڈ میرپورخاص میں سپر لیگ ٹیپ بال کرکٹ کا آغاز ہوگیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) کمپری ہینسیو گراؤنڈ میں میرپورخاص سپر لیگ ٹیپ بال کرکٹ کا آغاز ہوگیا، ٹورنامنٹ میں شہید اور مرحومین کے ناموں سے منصوب 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، افتتاحی میچ میں مرحوم ارباب الیون نے مرحوم سکندر کی ٹیم کو16 رنز سے شکست دی پہلے کھیلتے ہوئے مرحوم ارباب کی ٹیم نے مقررہ 10 اوورز میں 175 رنز بنائے شفیع بروہی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 67 رنز اسکور کئے جبکہ عزیز نے 43 رنز بنائے مرحوم سکندر کے زوہیب نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے مرحوم سکندر کی ٹیم 159 رنز بناسکی زوہیب 45، مرتضیٰ 33 اور احسن 26 رنز بناسکے مرحوم ارباب کی ٹیم کے عزیز اور کامران نے 3,3 وکٹیں حاصل کیں دوسرے میچ میں اکبر شہید کی ٹیم نے مرحوم شفیع کی ٹیم کو 3 وکٹوں سے ہرایا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مرحوم شفیع کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 115 رنز بنائے زبیر نے 35، اویس پٹھان نے 25 اور آزان نے 21 رنز اسکور کئے اکبر شہید کے صدام آرائیں اور ایاز نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے اکبر شہید کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا اصغر نے 45 اور صدام نے 19 رنز اسکور کئے مرحوم شفیع کے اویس پٹھان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا دریں اثناء ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈی ایس پی سی آئی اے فضل حق چانڈیو، ایس ایچ او غازی خان راجڑ اور پرنسپل کمپری ہینسیو اسکول پروفیسر جمیل احمد نے کیا دوسرے میچ کے مہمان خصوصی صدر پیٹرولیم ایسوسی ایشن میرپورخاص شاہ رخ خان کا تعارف لیگ آرگنائزر بہرام خان اور برہان ہنی نے کھلاڑیوں سے کرایا لیگ کو کامیاب بنانے کے لئے عدنان آٹوز کی جانب سے تمام میچوں کے مین آف دی میچ شائقین کے لئے انعام اور ونر رنر ٹرافی کا اعلان کیا گیا ہے اس موقع پر واحد حسین پہلوانی، فہد سلطان چانڈیو، بلال محمود سمیت شائقین کھیل کی بڑی تعداد موجود تھی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے