تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کل وزیر اعظم عمران خان گرین لائن منصوبہ کا افتتاح کریں گے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل

کل وزیر اعظم عمران خان گرین لائن منصوبہ کا افتتاح کریں گے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وفاقی وزیر اسد عمر کے ہمراہ گرین لائن منصوبے کا دورہ کیا، گورنر سندھ اور وفاقی وزیر نے گرین لائن بس میں نمائش سے سرجانی تک کا سفر بھی کیا۔ اس موقعے پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے گرین لائن میں سفر کیا ہے اور یہ دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہوئی کہ بس میں معیاری نظام رکھا گیا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کل بروز جمعہ وزیر اعظم عمران خان اس منصوبے کا افتتاح کریں گے اور 25 دسمبر سے گرین لائن بس عوام کے لیے چلائی جائیں گی جبکہ کل سے بسیں 15 دن ٹرائل پر چلائی جائیں گی۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ 13 سال سندھ حکومت نے کراچی کو ایک بس نہیں دی، اب اس منصوبے کو دیکھتے ہوئے شاید سندھ حکومت کچھ منصوبے لے آئے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کے فور اور گرین لائن سمیت پانچ بڑے منصوبے کراچی کے لئے منظور کئے ہیں۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے میں گورنر سندھ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے بلدیاتی ترمیمی بل 2021 کو مسترد کرکے وہ سندھ کی عوام کی زبان بنے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کہتا ہے قانون بنانے کا اختیار ہے لیکن اگر وہ آئین کے متصادم ہے تو اس کو چیلنج کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت وفاق کے ذمہ 5 منصوبے آئے تھے ، یعنی ایک گرین لائن منصوبہ اور ایک تین بڑے نالوں کو صحیح کرنا تھا، جس میں دو ہفتوں میں محمود آباد نالے پر کام مکمل ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ گجر اور اورنگی نالے پر کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے ایک ماہ میں کے فور پر کام شروع ہو جائے گا اور کے فور منصوبہ بھی مقررہ وقت میں مکمل ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 26 ملین گیلن پانی کراچی کو بہت جلد ملنا شروع ہو جائے گا، فریٹ کوریڈور منصوبہ اور کے سی آر کے دو منصوبے ہیں جس پر کام ہو رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پانچوں بڑے منصوبوں پر بہت اچھی پیش رفت ہو رہی ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے