تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اولمپیئن جہانگیر بٹ انوی ٹیشن ہاکی لیگ میں حنیف خان الیون نے گلبرگ ایچ سی الیون کو فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا

اولمپیئن جہانگیر بٹ انوی ٹیشن ہاکی لیگ میں حنیف خان الیون نے گلبرگ ایچ سی الیون کو فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا

کراچی (رپورٹ ذیشان حسین) کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں کی کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر انتظام جاری اولمپیئن جہانگیر بٹ انوی ٹیشن ہاکی لیگ کا پہلا سمی فائنل حنیف خان الیون اور گلبرگ ایچ سی الیون کے درمیان کھیلا گیا، حنیف خان الیون شروع سے ہی مخالف کو دباؤ میں رکھا، کھیل کے دوسرے ہی منٹ میں فاتح ٹیم کے رضوان خان نے گول کرکے مخالف پر ایسا دباؤ ڈالا کہ پھر وہ سنبھل نہ سکی، پہلے ہاف کے اختتام پر حنیف خان الیون کو 0-2 کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں دباؤ بڑھاتے ہوئے فاتح ٹیم نے گلبرگ ایچ سی کو کھیل کے تمام شعبوں میں فیل کرتے ہوئے مقابلہ 1- 6 سے جیت لیا، فاتح ٹیم کے ایم خالد نے 19 اور 59 ویں منٹ میں، کاشف جواد نے 39 اور 55 ویں منٹ میں جبکہ بلال نے 59 میں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری مستحکم کی، مخالف ٹیم کا واحد گول 58 ویں منٹ میں جنید علی خان نے کیا، سیمی فائنل کے اختتام پر مہمان خاص سیکنڈ کمانڈ 72 ونگ بھٹائی رینجرز سندھ میجر محمد عمران نے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار پانے والے گلبرگ ایچ سی الیون کے حمزہ کو ریلائنس پینٹ مین آف دی میچ ایوارڈ سے نوازا، فائنل کی دوسری ٹیم کا فیصلہ اج کراچی گلیڈی ایٹر الیون اور یوتھ ایچ سی الیون کے درمیان کھیلے جانے والے سمی فائنل میں ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے