تازہ ترین
Home / اسلام آباد / سانحہ سیالکوٹ واقعہ پر علما کرام جمعہ 10 دسمبر کو یوم مذمت منائیں گے

سانحہ سیالکوٹ واقعہ پر علما کرام جمعہ 10 دسمبر کو یوم مذمت منائیں گے

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) علما کرام کے وفد نے اسلام آباد میں سری لنکا کے ہائی کمشنرسے ملاقات کی اور سیالکوٹ واقعہ پر اظہار تعزیت کی۔ ڈاکٹر قبلہ ایاز، علامہ تقی عثمانی، علامہ عارف واحدی، قاری حنیف جالندھری، علامہ امین شہیدی، عبدالخبیر آزاد، ابوالخیر زبیر، حامد سعید کاظمی اور علامہ ساجد میر سمیت دیگر علما کرام پرمشتمل وفد نے سیالکوٹ واقعے پر سری لنکا کے ہائی کمشنر موہن وجے ورکرما سے اظہار تعزیت کیا۔معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سانحہ سیالکوٹ نے تمام مکاتب فکر سمیت پورے ملک کو ہلا کررکھ دیا ہے۔ سری لنکا برادر ملک ہے۔ توقع ہے اس واقعہ سے پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات خراب نہیں ہوں گے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایازکا کہنا تھا کہ سانحہ سیالکوٹ میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ قاری حنیف جالندھری نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا علما کرام جمعہ 10 دسمبر کو یوم مذمت منائیں گے۔ تمام مساجد اورامام بارگاہوں میں سانحہ سیالکوٹ کی مذمت کی جائیگی۔ علامہ طاہراشرفی نے کہا کہ پاکستان کے تمام مکاتب فکر کے جید علما کرام نے سری لنکا کے ہائی کمشنرسے تعزیت کی ہے۔ سری لنکا کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم انصاف دلائیں گے۔ حامد سعید کاظمی کا کہنا تھا کہ اس سانحہ پر غمگین ہیں، سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے سیالکوٹ سانحے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔ علامہ عارف واحدی نے کہا کہ یہ شدت پسندی پاکستان اور اسلام کے ساتھ دشمنی ہے۔سری لنکن ہائی کمشنر موہن وجے ورکرما کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان نے متعدد بار ضرورت میں ہماری مدد کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے