Home / اہم خبریں / لوکل گورنمٹ ایکٹ پر اعتراضات دور کرنے کے لئے سندھ اسمبلی کا اجلاس 10 دسمبر کو طلب

لوکل گورنمٹ ایکٹ پر اعتراضات دور کرنے کے لئے سندھ اسمبلی کا اجلاس 10 دسمبر کو طلب

کراچی (رپورٹ ذیشان حسین) سندھ کابینہ کا اجلاس 9 دسمبر جمعرات اورسندھ اسمبلی کا اجلاس جمعہ 10 دسمبر کو طلب کرلیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ کے اجلاس میں سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2021 پر گورنر سندھ کے اعتراضات کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں دور کرکے بل کی دوبارہ توثیق کا امکان ہے سندھ کابینہ کا اجلاس جمعرات 9 دسمبر کو وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوگا جس میں امن و امان کی صورتحال کے علاوہ سندھ کے ترقیاتی منصوبوں اور دیگر اہم امور پرغور کیا جائے گا۔جمعہ 10 دسمبر کو ہونے والے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2021 پیش کرکے اسے دوبارہ منظور کیا جائے گا۔ اجلاس بعد نماز جمعہ سندھ اسمبلی بلڈنگ میں طلب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ کو آئین کے آرٹیکل (اے) 140 کی روح کے خلاف قرار دیتے ہوئے 10 اعتراضات کے ساتھ بلدیاتی قانون کا مسودہ سندھ اسمبلی کو واپس بھیج دیا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے