Home / اہم خبریں / سندھ اسپورٹس بورڈ اور کراچی ڈیف کرکٹ ایسو سی ایشن کے اشتراک سے پہلی تین روزہ سندھ ڈیف کرکٹ سپر لیگ 2021 کا انعقاد 7 دسمبر سے 9 دسمبر تک ہوگا

سندھ اسپورٹس بورڈ اور کراچی ڈیف کرکٹ ایسو سی ایشن کے اشتراک سے پہلی تین روزہ سندھ ڈیف کرکٹ سپر لیگ 2021 کا انعقاد 7 دسمبر سے 9 دسمبر تک ہوگا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ اسپورٹس بورڈ اور کراچی ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے پہلی تین روزہ سندھ ڈیف کرکٹ سپر لیگ 2021ء کا انعقاد 7 دسمبر سے 9 دسمبر تک ہوگا۔ کراچی ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اور ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکریٹری محمد سلیم کے مطابق ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب تین بجے دن النادی البرحان اسپورٹس کمپلیکس میں 7 دسمبر کو ہوگی، ایونٹ لیگ کی بنیاد پر ہوگا سج میں ہر ٹیم تین تین میچز کھیلے گی سب سے زیادہ پوائنٹ حاصل کرنے والی دو ٹیمیں 9 دسمبر کو فائنل میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہونگی‘ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے سی ایم آئی ٹی ڈپارٹمنٹ وقار مہدی، سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز اختر عنایت بھرگڑی اور وائس چیئرمین واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سید نجمی عالم ہونگے، حیدر آباد، لاڑکانہ اور سکھر سے آنے والی ڈیف کرکٹ ٹیمیں 5 دسمبر کو کراچی پہنچیں گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے