Home / اہم خبریں / میہڑ میں بااثر افراد کا موروثی زمین پر قبضہ اور جان سے مارنے کی دھمکیوں پر متاثرین کا اعلی حکام سے انصاف کا مطالبہ

میہڑ میں بااثر افراد کا موروثی زمین پر قبضہ اور جان سے مارنے کی دھمکیوں پر متاثرین کا اعلی حکام سے انصاف کا مطالبہ

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ کے گاؤں یار محمد جتوئی کے رہائشی والد پیر بخش جتوئی نے اپنے بیٹے حسین بخش جتوئی کے ہمراہ نیشنل پریس کلب میہڑ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دیھ بیٹو جتوئی میں ہماری موروثی زمین ہے جس پر بدنام زمانہ محمد عیسی جتوئی اور ان کے بیٹوں سجاد جتوئی، ماجد جتوئی و دیگر نے زبردستی قبضہ کرکے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر جھوٹا مقدمہ درج کروا رہے ہیں ہم غریب مسکین ہیں جبکہ جھوٹی کہانیوں کو بھی اسسٹنٹ کمشنر میہڑ نے منسوخ کر دیا ہے اس کے باوجود زمین ملکیت نہیں دے رہے انہوں نہ کہا کہ وڈیرے انجینئر ظفر علی جتوئی نے بھی فیصلہ کیا جو ہمارے حق میں آیا اس فیصلے پر بھی عمل نہیں کر رہے، زبردستی زرعی راستے بند کردیے ہیں انہوں نے آئی جی سندھ ڈی آئی جی حیدرآباد ایس ایس پی دادو ڈی ایس پی میہڑ سے مطالبہ کیا ہے کہ خدا کے واسطے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے